پاکستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے اور مایہ ناز اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی تاریخی کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے فروری کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 23, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai
پاکستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے اور مایہ ناز اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی تاریخی کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے فروری کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے اور مایہ ناز اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی تاریخی کارکردگی کا لوہا منواتے ہوئے فروری کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری کے بہترین کھلاڑی کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستانی اوپنر نے عالمی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ٹرافی اپنے نام کی۔
A record-breaking #T20WorldCup campaign rewarded with the ICC Men’s Player of the Month honour for February 2026 🥇
— ICC (@ICC) March 23, 2026
Read more 👉 https://t.co/M4ElAUIdZa pic.twitter.com/E9eUg4aQ9M
ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء صاحبزادہ فرحان کے لیے ریکارڈز کی برسات ثابت ہوا۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے محض ۶؍میچز میں۳۸۳؍ رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں داغنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ فرحان نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔آئی سی سی نے فروری کے بہترین کھلاڑی کے لیے صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر ول جیکس اور امریکہ کے شیڈلے وین شیلوک کو نامزد کیا تھا، تاہم پاکستانی اوپنر کی غیر معمولی فارم اور ورلڈ کپ میں ان کے ریکارڈ ساز اعداد و شمار نے انہیں اس دوڑ میں واضح برتری دلائی اور وہ پہلی بار اس باوقار اعزاز کے حقدار قرار پائے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کالکی ۲‘‘ سے متعلق نئی خبریں، ذوالقر سلمان کے ساتھ جے ڈی چکرورتی کی آمد
پی ایس ایل ۱۱: کیوی اسٹارز کا اردو میں پیغام، اسٹیو اسمتھ اور ڈیون کونوے کے پاکستان میں ڈیرے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے ہنگامے شروع ہونے کو ہیں، جس کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کرکٹرس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ لیگ کی مختلف فرنچائزز نے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کی تصدیق کر دی ہے، جس سے ایونٹ کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر ڈیوون کونوے اور مارک چیپ مین کو ایئرپورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے اردو زبان میں پیغام دیا، جس میں مارک چیپ مین کا کہنا تھا کہ ’’ہم آگئے ہیں شیروز۔‘‘ فرنچائز نے اس ویڈیو کو مداحوں کے لیے عیدی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کالکی ۲‘‘ سے متعلق نئی خبریں، ذوالقر سلمان کے ساتھ جے ڈی چکرورتی کی آمد
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کیمپ سے بھی بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ان کے ہمراہ تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور ٹیم کے کوچ ٹم پین سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔