Inquilab Logo

پاکستان کی نوجوان ٹیم انگلش بلے بازی لائن اپ کو نشانہ بنائے گی

Updated: August 01, 2020, 3:20 AM IST | Lahore

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو اہم ہتھیار قرار دے دیا۔انگلینڈکے ساتھ ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نوجوان بولرس انگلش بلےبازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو اہم ہتھیار قرار دے دیا۔انگلینڈکے ساتھ ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نوجوان بولرس انگلش بلےبازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ میزبان ٹیم بھرپور فارم میں آچکی ہے، دوسری طرف پاکستانی کرکٹرس نے ٹریننگ کے ساتھ انٹر اسکواڈ میچ ہی کھیلے ہیں ، ان میں سے آخری بارش سے متاثر ہوا،ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پْرعزم ہیں کہ نوجوان پیسرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کا اعتماد متزلزل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
 پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دونوں نوجوان پیسرز ہمارے اہم ہتھیار ہوں گے۔ محمد عباس اور سہیل خان کا تجربہ بھی ان کیلئے معاون ثابت ہوگا، باصلاحیت بولرس کا ٹیم میں ہونا بطور کپتان میرے لئے بہت خوش آئند ہے۔ تیز گیندبازوں کے ساتھ ہمارے اسکواڈ میں بہترین ریکارڈ رکھنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی ہیں ،ان کے تجربے اور رہنمائی سے نوجوان پیسرس کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 بیٹنگ لائن کے حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ پریکٹس میچوں سے سب کو بہت اچھی تیاری کا موقع ملا۔ بلے بازوں میں اچھی اننگزکھیلنے کی صلاحیت ہے۔سب اچھے فارم میں ہیں ۔ ماضی میں انگلینڈ میں انگلش کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی بیٹنگ لائن کیلئے حوصلے کا ذریعہ ہوگی۔
 انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طویل وقفے بعد دوبارہ سرگرمیوں کی ابتدا میں کچھ مشکلات ہوئیں جن پر اب غلبہ پا لیا ہے، نیٹ پر بھی بلے بازوں نے کافی وقت گزارا، پریکٹس میچز میں سب کو برابر موقع ملا۔ فاسٹ بولرس پر کام کا دباؤآہستہ آہستہ بڑھایا،سب کے ردھم اور مہارت میں بہتری آگئی ہے، ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے اور اس کا صلہ ہمیں ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK