Inquilab Logo

پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء: فاتحین تمغوں کی شکل میں ایفل ٹاور کا ٹکڑا لے جائیں گے

Updated: February 08, 2024, 9:04 PM IST | Paris

رواں سال ۲۶؍ جولائی سے شروع ہونے والے پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء کے فاتحین کو تمغوں کی شکل میں فرانس کی شناخت ایفل ٹاور کا ٹکڑا دیا جائے گا۔ اولمپک گیمز ۱۱؍ اگست تک جاری رہیں گے۔

Paris Olympics 2024 medals. Photo: PTI
پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء کے تمغے۔ تصویر: پی ٹی آئی

پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء میں تمغہ جیتنے والوں کو ایفل ٹاور کا ایک ٹکڑا دیا جائے گا۔ منتظمین نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایفل ٹاور سے اسکریپ میٹل سے بنائے گئے ہیکساگون کی شکل کے تمغوں کی نقاب کشائی کی۔
پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء کے تخلیقی ڈائریکٹر تھیری ریبول نے کہا کہ کھیلوں کو فرانس کی علامتوں سے جوڑنا تھا، اس لئے ہم نے یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پیرس اور فرانس کی شناخت ایفل ٹاور ہے۔ کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے ساتھ پیرس کا ایک ٹکڑا لے کر جائیں۔‘‘ 
جیولر شاؤمیٹ کا ڈیزائن کردہ ۱۸؍ گرام گرام ہیکساگون ٹوکنز، جو فرانس کی نمائندگی کرتے ہیں، ایک گودام میں برسوں سے رکھے ہوئے ٹاور کی ماضی کی تجدید کاری سے لوہے سے بنے ہیں۔ انہیں سونے، چاندی اور کانسے میں استعمال کیا گیا ہے۔ 
تمغوں کے پچھلے حصے میں فتح کی یونانی دیوی نائیکی ہے جس کے ایک طرف ایفل ٹاور اور دوسری طرف ایکروپولس (ایک یونانی عمارت) ہے۔ 
پیرا اولمپکس کے تمغوں میں ایفل ٹاور نیچے ہے، اور اس پر بریل میں پیرس ۲۰۲۴ء کی مہر لگی ہے۔ فرانس کی ٹکسال نے موننی ڈی پیرس میں کل ۵؍ ہزار ۸۴ تمغے تیار کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK