Inquilab Logo

پیٹ کمنس نے نتیش کمار ریڈی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی پزیرائی کی

Updated: April 11, 2024, 11:40 AM IST | Agency | Milanpur

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے نتیش کمار ریڈی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

Pat Cummins. Photo: INN
پیٹ کمنس۔ تصویر : آئی این این

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے نتیش کمار ریڈی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ میچ کے بعد کمنس نے کہا کہ ریڈی نے بہترین آل راؤنڈ کارکردگی پیش کی۔ ٹاپ آرڈر بیٹنگ، اچھی فیلڈنگ اور ۳؍ اوورس کی گیندبازی کی وجہ سے ہم۱۸۰؍رن کے اسکور کے اوپر پہنچنے میں کامیاب رہے۔ 
 نتیش نے کہاکہ میری کارکردگی ٹیم میں حصہ ڈالنا تھی۔ میں مسلسل اپنے آپ سے کہہ رہا تھا کہ مجھے خود پر یقین رکھنا ہوگا اور ٹیم کیلئے پچ پر کھڑا رہنا ہے۔ ان کے تیز گیند باز اچھی گیند بازی کر رہے تھے۔ میں انہیں کوئی موقع نہیں دینا چاہتا تھا۔ لیکن جب ان کے اسپنرس آئے تو میں نے ان پر جارحانہ کھیل پیش کیا۔ 
 پنجاب کے کپتان شکھر دھون نے شکست کے لئے ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ایک وقت پنجاب کا اسکور ۵؍ اوورس میں ۲۰؍ رن پر ۳؍ وکٹ جونی بیریسٹو، دھون اور پربھسمرن سنگھ پویلین لوٹ چکے تھے۔ بعد میں ششانک سنگھ اور آشوتوش شرما نے ۷؍ویں وکٹ کیلئے۲۷؍ گیندوں پر۶۶؍ رن کی شراکت کرکے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تاہم ان کی کوششیں ناکافی تھیں اور پنجاب کو ۲؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
 شکھر دھون نے کہاکہ ’’ششانک اور آشوتوش نے شاندار اننگز کھیلی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے انہیں اچھے اسکور پر روکا تھا۔ تاہم ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی اور میچ ہار گئے۔ ہم انہیں ۱۰۔ ۱۵؍ رن اور کم پر روک سکتے تھے۔ یہ بھی میچ کا ایک فرق ثابت ہوا۔ تاہم ششانک اور آشوتوش کی کارکردگی نے ہمیں اگلے میچ کیلئے اعتماد دیا ہے۔ ہمیں کچھ شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھا کر بہتری لانی ہوگی۔ ‘‘ منگل کی شام پنجاب کنگز کے خلاف میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے۶۴؍رن بنائے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK