• Wed, 09 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیگولا نے بہتر مقابلہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

Updated: September 09, 2026, 6:02 PM IST | New York

نمبر ۳؍ سیڈ پیگولا نے ایک سیٹ سے پچھڑنے اور تیسرے سیٹ میں ابتدائی برتری گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے نمبر ۲۶؍سیڈ ایما ناوارو کو۲؍ گھنٹے ۲۱؍ منٹ میں ۶۔۳، ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ کھچا کھچ بھرے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں حاصل کی گئی اس جیت کے ساتھ وہ مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

Jessica Pegula.Photo:X
جیسیکا پیگولا-تصویر:ایکس

نمبر ۳؍ سیڈ پیگولا نے ایک سیٹ سے پچھڑنے اور تیسرے سیٹ میں ابتدائی برتری گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے نمبر ۲۶؍سیڈ ایما ناوارو کو۲؍ گھنٹے ۲۱؍ منٹ میں ۶۔۳، ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ کھچا کھچ بھرے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں حاصل کی گئی اس جیت کے ساتھ وہ مسلسل تیسرے سال یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

پیگولا نے کورٹ پر انٹرویو کے دوران کہاکہ یہ واقعی مشکل تھا۔ اس میں کافی محنت لگی۔ نمی بھی بہت زیادہ تھی۔ میں اپنی بہترین سروس نہیں کر پا رہی تھی اور آج کورٹ پر کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لیے یہاں آنے کے لیے آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ آپ لوگوں کے سامنے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ یہ پیگولا کا مجموعی طور پر چوتھا گرینڈ سلیم سیمی فائنل ہے۔ وہ رواں سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں بھی پہنچی تھیں۔   ۲۰۲۴ء یو ایس اوپن کی رنر اپ پیگولا کا ناوارو کے خلاف ریکارڈ ۰۔۵؍ ہوگیا ہے، جس میں تین فتوحات تین سیٹوں میں حاصل کی گئی ہیں۔ اس دہائی کے آغاز سے اب تک ڈبلیو ٹی اے ٹور کی کسی بھی کھلاڑی کے مقابلے میں پیگولا کے نام سب سے زیادہ تین سیٹوں میں حاصل کی گئی فتوحات (۹۰) اور واپسی کرتے ہوئے حاصل کی گئی فتوحات (۴۸) درج ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اپنی دوسری سروس پر صرف ۴۱؍ فیصد پوائنٹس جیتنے کے باوجود پیگولا نے ۳۰؍ ان فورسڈ ایررز کے مقابلے میں ۳۱؍ ونرز لگائے اور ناوارو کی سروس پانچ مرتبہ بریک کی۔ پورے میچ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کو اچھی لَے حاصل نہیں ہو سکی اور مجموعی طور پر ۲۴؍ بریک پوائنٹس بنے۔ناوارو نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ مقابلہ بہت اتار چڑھاؤ والا رہا۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب مجھے محسوس ہوا کہ میں نے ان پر گرفت بنا لی ہے۔ پھر شاید انہیں بھی کچھ دیر کے لیے اور صحیح وقت پر میرے بارے میں ایسا ہی محسوس ہوا ہوگا۔ مجھے نہیں معلوم۔ ہم میں سے کوئی ایک تھوڑی رفتار حاصل کرتا اور پھر دوسری کھلاڑی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا پوائنٹ جیت لیتی۔ 
پیگولا کا ایک بہترین پوائنٹ اس وقت آیا جب انہوں نے تیزی دکھاتے ہوئے کراس کورٹ بیک ہینڈ ریٹرن ونر لگایا اور فیصلہ کن سیٹ میں ۲۔۴؍ کی برتری حاصل کرنے کے لیے ناوارو کی سروس بریک کی۔ بعد میں انہوں نے میچ ختم کرنے اور ۲۰۲۶ء میں اپنی ۵۰؍ ویں ٹور لیول فتح حاصل کرنے کے لیے ایک شاندار اور اعلیٰ معیار کی دوسری سروس لگائی۔ آرینا سبالینکا نے  ۲۰۲۴ء یو ایس اوپن کے فائنل میں پیگولا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی اور پھر گزشتہ سال سیمی فائنل میں ایک سیٹ سے پچھڑنے کے بعد انہیں ہرایا تھا۔ پیگولا، جو باہمی مقابلوں میں ۴۔۹؍ سے پیچھے ہیں، امید کر رہی ہیں کہ اس سال نتیجہ مختلف ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:مراٹھی بولنے کی درخواست سنجے دت کے ذریعہ مسترد کرنے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی

پیگولا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری رقابت کو دیکھنا دلچسپ ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے مجھے یہاں ہرایا ہے۔ میں انہیں چند مرتبہ شکست دینے میں کامیاب رہی ہوں، شاید چھوٹے مرحلے پر، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اسے عبور کرنا میرے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ لیکن ساتھ ہی مجھے لگتا ہے کہ یہ دلچسپ ہے۔ ہم نے ایک دوسرے کو چیلنج کیا ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے مجھے ایک بہتر کھلاڑی بننے کے لیے تحریک دی ہے، اس لیے میں ہمیشہ ہماری رقابت کے اس پہلو کا احترام اور قدر کرتی ہوں۔ حالیہ عرصے میں پیگولا کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ انہوں نے اپنے گزشتہ تین مقابلوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے-گزشتہ سال ووہان میں پچھڑنے کے بعد حاصل کی گئی جیت اور رواں سال کے آغاز میں برلن سیمی فائنل میں تین سیٹوں میں کامیابی، جہاں انہوں نے فیصلہ کن سیٹ ۰۔۶؍ سے جیتا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK