مرکزی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ(بی ای ایل)میں پروجیکٹ انجینئر-1 کے خالی عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 28, 2026, 4:23 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
مرکزی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ(بی ای ایل)میں پروجیکٹ انجینئر-1 کے خالی عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔
مرکزی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی سرکاری کمپنی بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ(بی ای ایل)میں پروجیکٹ انجینئر-1 کے خالی عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھرتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ اس بھرتی میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار بی ای ایل کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ۲۷؍ اکتوبر۲۰۲۶ء مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو صرف آن لائن طریقے سے درخواست دینی ہوگی۔ کسی دوسرے ذریعے سے بھیجے گئے درخواست فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔
اہلیت اور شرائط
پروجیکٹ انجینئر-1 کے عہدوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی، ادارے یا کالج سے کمپیوٹر سائنس یا الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن میں بی ای یا بی ٹیک کی ڈگری ہونی چاہیے۔ متعلقہ شعبے میں سرٹیفکیٹ اور مقررہ کام کا تجربہ بھی ضروری ہے۔ درخواست دیتے وقت امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر۳۲؍ سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ محفوظ زمروں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو قواعد کے مطابق عمر کی بالائی حد میں رعایت دی جائے گی۔ عمر کا حساب یکم اکتوبر۲۰۲۶ء کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ۱۶؍سالہ امریکی نوجوان کا کارنامہ،’ آن لائن ری سیلنگ‘سےماہانہ لاکھوں کمائے!
درخواست دینے کا طریقہ
بی ای ایل بھرتی۲۰۲۶ء کے لیے درخواست دینے کی خاطر امیدوار درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
(۱) سب سے پہلے بی ای ایل کی ویب سائٹ
https://bel-india.in
(۲)ویب سائٹ کے ہوم پیج پر موجود’کریئر‘ کے لنک پر کلک کریں۔
(۳)نئے صفحے پر’کلک ہیئر ٹُو اپلائے‘ کے لنک پر کلک کریں۔
(۴)اب پروجیکٹ انجینئر کے عہدہ سے متعلق لنک نظر آئے گا۔
(۵) نئے امیدوار پہلے’فریشر کینڈیڈیٹ‘ کے لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن مکمل کریں۔
(۶) اس کے بعد لاگ اِن کرکے درخواست دینے کا عمل مکمل کریں۔
(۷) آخر میں مکمل طور پر بھرے گئے درخواست فارم کا پرنٹ آؤٹ نکال کر مستقبل کے لیے محفوظ رکھ لیں۔
درخواست کی فیس
اس بھرتی کے لیے امیدواروں کو درخواست کے ساتھ مجموعی طور پر۴۰۰؍ روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔ ایس سی، ایس ٹی اور معذور امیدواروں(پی ڈبلیو ڈی) کیلئےکوئی فیس نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ سے اعلیٰ تعلیم کا فائدہ یہ بھی ہے کہ ماسٹرز سال بھر میں ہو جاتا ہے
انتخاب کا طریقہ اور تنخواہ
اس بھرتی کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو تحریری امتحان کے لیے بلایا جائے گا۔ یہ امتحان۸۵؍ نمبروں کا ہوگا۔ تحریری امتحان میں مقررہ کٹ آف نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
منتخب امیدواروں کو۵۰؍ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ تقرری کی مدت تین سال ہوگی اور ہر سال تنخواہ میں۵؍ہزار روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، انشورنس پریمیم، یونیفارم الاؤنس، سلائی کے اخراجات اور جوتوں کے الاؤنس وغیرہ کے لیے ہر سال الگ سے۱۲؍ہزار روپے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
دہلی میٹرو ریل میں تجربے کار افراد کیلئے ملازمتیں
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)نے مختلف عہدوں پر بھرتی کےلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق، دہلی میٹرو میں مجموعی طور پر۷۳؍ عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔ ان میں سپروائزر، انجینئر، سینئر انجینئر اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ ان عہدوں کے لیے آف لائن درخواستیں۴؍ نومبر۲۰۲۶ء تک قبول کی جائیں گی۔ درخواست فارم مقررہ فارمیٹ میں ڈاک یا ای میل کے ذریعے بھیجنے ہوں گے۔ آرکیٹیکچر، سول انجینئرنگ و ٹریک، سگنلنگ و ٹیلی کمیونیکیشن اور ماحولیات کے شعبوں میں سپروائزر، انجینئر اور سینئر انجینئر کے عہدوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیاہے۔ویب سائٹ:delhimetrorail.com
سپریم کورٹ میں کورٹ ماسٹر کی نوکری
سپریم کورٹ آف انڈیا میں کورٹ ماسٹر کے خالی عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ آن لائن درخواستوں کا عمل۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء سے شروع ہوگا اور ۱۵؍ نومبر۲۰۲۶ء تک جاری رہے گا۔اس بھرتی میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ادارے سے گریجویشن مکمل ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ امیدوار کی شارٹ ہینڈ کی رفتار۱۲۰؍ الفاظ فی منٹ اور کمپیوٹر ٹائپنگ کی رفتار۴۰؍ الفاظ فی منٹ ہونی چاہیے۔ امیدوار کے پاس پانچ سال کا عملی تجربہ بھی ہونا لازمی ہے۔امیدوار کیلئے عمر کی حد کم از کم عمر۳۰؍ سال اور زیادہ سے زیادہ ۴۵؍ سال ہے۔ درخواست فارم اور نوٹیفکیشن کیلئے ویب سائٹ:sci.gov.in