Inquilab Logo

پوگبا کی فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید

Updated: October 28, 2020, 11:19 AM IST | Agency | Manchester

مانچسٹر یونائٹیڈ کے عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کی ہے

Paul Pogba .Picture :INN
پال پوگبا۔ تصویر:آئی این این

مانچسٹر یونائٹیڈ کے عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کی ہے۔پال پوگبا نے انسٹاگرام پر اپنے پوسٹ میں خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو میں نے ایسا کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچا ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک تصویر میں پال پوگبا نے برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی خبر کو فرضی خبر کہا اور لکھا کہ ایسی خبریں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔فٹبالر کے مطابق وہ اس بات پر سخت ناراض اور مایوس ہیں کہ کچھ میڈیا ادارے بے بنیاد سرخیوں کیلئے مجھے استعمال کرکے ایک انتہائی حساس موضوع میں فرانسیسی ٹیم کو گھسیٹ رہے ہیں۔پوگبا کے مطابق وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ میڈیا کے کچھ نمائندے خبر بناتے وقت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق نہیں کرتے اور صحافتی آزادی کا غلط استعمال کرتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ اس کا کسی کی زندگی پر کیا اثر ہوگا۔ فرانسیسی  مسلم فٹبالر نے غلط خبر شائع کرنے اور اسے پھیلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK