Inquilab Logo

دلچسپ میچ میں پونٹنگ الیون کی ایک رن سے فتح

Updated: February 10, 2020, 11:58 AM IST | Agency | Melbourne

لارا، پونٹنگ کی قابل تعریف بلےبازی ۔ گلکرسٹ الیون کیلئے واٹسن کی اچھی بلے بازی

چیریٹی میچ کی ایک تصویر ۔ تصویر : پی ٹی آئی
چیریٹی میچ کی ایک تصویر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 میلبورن : برائن لارا (۳۰؍ ریٹائرڈ آؤٹ) اور کپتان رکی پونٹنگ (۲۶؍ ریٹائرڈ آؤٹ) کی بہترین اننگز اور تیز گیند باز بریٹ لی (۱۱؍رن دے کر ۲؍وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت  پونٹنگ الیون نے گلکرسٹ الیون کو بش فائر  چیریٹی کے دلچسپ مقابلے میں اتوار کو  ایک رن سے شکست دے دی۔پونٹنگ الیون نے لارا کے۱۱؍ گیندوں میں ۳؍چوکے اور ۲؍چھکے کی مدد سے۳۰؍ رن (ریٹائرڈ آؤٹ) اور پونٹنگ کے۱۴؍گیندوں میں۴؍چوکوں کے ساتھ ۲۶؍رن (ریٹائرڈ  آؤٹ) کی مدد سے ۱۰؍ اوور میں ۵؍وکٹ پر ۱۰۴؍رن بنائے جس کے جواب میں گلکرسٹ الیون کی ٹیم۱۰؍ اوور میں۶؍ وکٹ پر۱۰۳؍ رن ہی بنا سکی۔ گلکرسٹ الیون کی جانب سے شین واٹسن نے سب سے زیادہ ۳۰؍رن بنائے۔
 ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پونٹنگ الیون کی اننگز میں پونٹنگ اور لارا کے علاوہ میتھیو ہیڈن نے۱۶، فوبے لیتچ فیلڈ نے ۹؍ اور جسٹن لینگر نے ۶؍ رن بنائے جبکہ ليوك هوڈس ۱۱؍رن اورا یلیکس بلیکویل ۲؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گلكرسٹ الیون کی جانب سے یوراج سنگھ نے ایک اوور میں  ۱۰؍ رن دے کر اور کورٹنی والش نے ۲؍ اوور میں ۲۰؍ رن پر ایک ایک وکٹ لیا۔گلکرسٹ الیون کی اننگز میں سائمنڈس نے ۱۳؍ گیندوں میں ۳؍چوکے اور ۲؍چھکے کی  مدد سے ۲۹؍(ریٹائرڈ آؤٹ)، کپتان ایڈم گلکرسٹ نے ۱۷، الس ولاني ۶؍(ریٹائرڈ  آؤٹ) اور یوراج نے ۲؍رن بنائے جبکہ کیمرون اسمتھ ۵؍رن اور نک رولڈٹ نے ناٹ آؤٹ ۹؍ رن بنائے۔ پونٹنگ الیون کی طرف سے لی نے ۲؍رن  اور هوڈج نے ۲؍ اوور میں ۸؍ رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ بش فائر چیریٹی میچ کاانعقاد آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ سے متاثر ہ  افراد  کی مدد کرنے کیلئےکیاگیا تھا۔ آسٹریلیا کے جنگلوں میں گزشتہ سال کے آخر میں زبردست آگ لگی تھی جس میں۳۳؍افراد کی موت ہوئی تھی اور ہزاروں گھر وں کو نقصان پہنچا  تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK