Inquilab Logo

دھون کی سنچری پر پورن کی دھماکہ خیز نصف سنچری بھاری پڑی

Updated: October 22, 2020, 1:26 PM IST | Agency | Mumbai

نکولس پورن (۵۳؍رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچری شکھر دھون (۱۰۶؍ رن ناٹ آؤٹ) کی ریکارڈ دوسری سنچری پر منگل کو یہاں بھاری پڑی اور کنگز الیون پنجاب نے منگل کو دہلی کیپٹلس کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل ۱۳؍ میں امیدیں زندہ رکھنے کی کامیابی حاصل کی۔

Shikhar Dhawan. Picture :INN
شکھر دھون۔ تصویر:آئی این این

 نکولس پورن (۵۳؍رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچری شکھر دھون (۱۰۶؍ رن ناٹ آؤٹ) کی ریکارڈ دوسری سنچری پر منگل کو یہاں بھاری پڑی اور کنگز الیون پنجاب نے منگل کو دہلی کیپٹلس کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل ۱۳؍ میں امیدیں  زندہ رکھنے کی کامیابی حاصل کی۔دہلی شکھر دھون کی شاندار سنچری کے باوجود۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹوں پر صرف۱۶۴؍ رن ہی بنا سکی جبکہ نکولس پورن اور کرس گیل (۲۹؍رن) کے حملوں کی بدولت پنجاب نے۱۹؍ اوورس  میں ۵؍ وکٹوں پر۱۶۷؍ رن  بناکر میچ جیت لیا۔ یہ ۱۰؍میچوں میں پنجاب کی چوتھی جیت ہے اور اس کےاب ۸؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ کنگز الیون پنجاب اب ۵؍ویں نمبر پر آگیا ہے۔ دہلی کی ۱۰؍  میچوں  میں تیسری شکست کے باوجود۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ہدف کے تعاقب میں پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کو۱۷؍رن کے اسکور  پر ہی گنوا دیا۔ راہل نے۱۱؍ گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے۱۵؍ رن بنائے۔ راہل نے اس چھکے کی مدد سے آئی پی ایل میں۱۰۰؍ چھکے بھی مکمل  کئے۔مینک اگروال اور کرس گیل نے دوسرے وکٹ کیلئے ۳۵؍ رن کا اضافہ کیا اور اس شراکت میں مینک نے صرف ۵؍ رن کی شراکت کی۔ گیل نے اننگز کے۵؍ویں اوور میں تشار دیشپانڈے کی گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۶؍ رن بنائے۔ دیشپانڈے کا یہ اوور اس آئی پی ایل کا سب سے مہنگا اوور بن گیا۔ گیل کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے آؤٹ کیا۔ گیل نے۱۳؍گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۲۹؍ رن بنائے۔ مینک بھی اسی اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ مینک نے ۵؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK