Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو کی بدولت یوروکوالیفائنگ میں پرتگال کی مسلسل دوسری کامیابی

Updated: March 28, 2023, 11:12 AM IST | Paris

پرتگال نے لگژمبرگ کو۰۔۶؍گول سے روند دیا۔ رونالڈو نے اپنی قومی ٹیم کیلئے ۲؍گول کئے۔ سلوا اور فیلکس نے بھی ایک ایک گول کیا

Portugal star Cristiano Ronaldo scored the goals and made his team the winner
پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے گول کئے اور اپنی ٹیم کو فاتح بنادیا

کرسٹیانو رونالڈو اپنی قومی فٹبال ٹیم  کیلئے بہت اچھا کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اتوار کی دیر رات بھی اپنی ٹیم کیلئے ۲؍ گول کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ یورو کوالیفائنگ ۲۰۲۴ء کیلئے ہونےو ال میچ میں پرتگال نے لگژمبرگ کی ٹیم ۰۔۶؍ گول سے روند کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔اس فتح کے ساتھ ہی پرتگال کی ٹیم ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے اور اس نے اپنی پوزیشن بھی مضبوط کرلی ہے۔ 
 کرسٹیانو رونالڈو، اس وقت عالمی سطح پر آل ٹائم ٹاپ اسکورر ہیں، نے پرتگال کیلئے اپنے کریئر میں میچوں کی  تعداد۱۹۸؍ کرلی ہے اور اس کے ساتھ  ۱۲۲؍گول بھی کر دیئے ہیں۔۳۸؍ سالہ رونالڈو نے اسکورنگ کا آغاز کیا اور آدھے گھنٹے کے بعد اپنی ٹیم کا چوتھا گول کیا کیونکہ۲۰۱۶ء کی چمپئن لگزمبرگ میں آسانی سے جیت گئی تھی۔
  کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ہی جوؤ فیلکس ، برنارڈو سلوا اور متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے والے اوتاویو اور رافیل لیو نے بھی ایک ایک گول کیا۔ کوالیفائنگ کے گروپ ایچ کے پوائنٹس ٹیبل پر پرتگال ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ اس کے ۲؍ میچوں میں ۶؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اس کا گول کا فرق بھی بہترہےجوکہ ۱۰؍ ہے۔ اس نے ٹیم نے اس سے قبل لیچٹین اسٹین کو شکست دی تھی۔ اسی گروپ کے ایک اور میں آئس لینڈ نے لیچٹین اسٹین کی ٹیم کو ۰۔۷؍ گول سے شکست دی۔ سلوواکیہ نے بوسنیا کو ۰۔۲؍گول سے شکست دے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ سلوواکیہ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض ہے۔ 

اٹلی نے مالٹا کو ۰۔۲؍سے ہرادیا 

 ارجنٹائنا میں پیدا ہونے والے اسٹرائیکر ماتیو ریٹیگوئی تیزی سے سینٹر فارورڈ بن رہے ہیں۔ اٹلی کو اس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ انہوںنے اتوار کو مالٹا کے خلاف اٹلی کی۰۔۲؍گول  سےکامیابی میں ایک بار پھر گول کر کےاپنی اہمیت کوثابت کردیا کیونکہ دفاعی چمپئن نے یورپی چمپئن شپ کوالیفائنگ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ ۲۳؍سالہ ریٹیگوئی نے جمعرات کو اپنے بین الاقوامی ڈیبیو میچ میں بھی گول کیا تھا۔ لیکن اٹلی اس میچ میں انگلینڈ سے ہار گیا تھا۔ 

انگلینڈ نے یوکرین کو شکست دی

ہیری کین نے اپنے ملک کیلئے ریکارڈ۵۵؍واں گول کر کے انگلینڈ کو یوکرین کے خلاف ۰۔۲؍سے فاتح بنا دیا۔  اس میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے شروعات ہی سے اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور حریف ٹیم کے خلاف زبردست حملے کئے۔  سلووینیا دوسری ٹیم تھی جس نے ۲؍ میچوں کے بعد یورو۲۰۲۴ء کیلئے کوالیفائی کرنے کی خاطر بہترین آغاز کیا اور اس نے سان مارینو کو۰۔۲؍ سے شکست دے دی۔اس میچ میں سلووینیا نے سان مارینو کی کمزور ٹیم کو آسانی سے شکست دےدی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK