Inquilab Logo

کرسٹیانورونالڈوانٹر میامی کے خلاف سیزن کپ میچ سے باہر، میسی سے سامنا نہیں ہوگا

Updated: February 02, 2024, 11:32 AM IST | Agency | Dubai

سعودی عرب میں مداحوں کو مایوسی ،اس میچ کودونوں کھلاڑیوں کی حریفائی کی بنیاد پر ہی پروموٹ کیاجارہا تھا لیکن رونالڈوزخمی ہیں۔

Cristiano Ronaldo and Lionel Messi. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی۔ تصویر : آئی این این

:فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو اب ایک دوسرے کے آمنے سامنے نہیں آئیں گے۔ شائقین دو دہائیوں سے جاری اس حریفائی سے سعودی عرب میں لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔ دراصل امریکہ کی میجر سوکر لیگ(ایم ایل ایس)ٹیم انٹر میامی اور سعودی پرو لیگ ٹیم النصر ایف سی کے درمیان سیزن کپ کا میچ ہونے والا تھا۔ میسی انٹر میامی کیلئے کھیلتے ہیں اور رونالڈو النصر کیلئے۔ 
 النصر کے سپر سٹار انجری کے باعث ریاض سیزن کپ میں النصر بمقابلہ انٹر میامی میچ سے باہر ہو گئے ہیں جس سے مداحوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ شائقین اب وہ میچ نہیں دیکھ پائیں گے جس کو دومضبوط کھلاڑیوں کے درمیان ایک بڑے میچ کے طور پر پروموٹ کیا جا رہا تھا۔ یہ میچ یکم فروری کو ہونا تھا۔ النصر کلب کے منیجر لوئس کاسترو نے میچ سے پہلے کی کانفرنس میں کہا کہ ہم میسی بمقابلہ رونالڈو میچ نہیں دیکھیں گے۔ وہ فٹ ہو رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اگلے چند دنوں میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ وہ میچ سے غیر حاضر رہیں گے۔ 
 انٹر میامی ٹیم ایم ایل ایس کے نئے سیزن سے قبل سعودی عرب کا دورہ کر رہی ہے۔ وہاں وہ ریاض سیزن کپ میں کھیل رہی ہے۔ انٹر میامی اور النصر کے علاوہ الہلال ٹیم بھی اس میں حصہ لے رہی ہے۔ الہلال کے پاس برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار جونیئر ہیں۔ تاہم وہ کافی عرصے سے زخمی ہیں۔ النصر اور انٹر میامی کے درمیان میچ ریاض کے کنگڈن ایرینا میں ہوگا۔ میسی اور رونالڈو اپنے کریئر میں ۳۵؍ مرتبہ آمنے سامنے ہو چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران میسی کی ٹیم۱۶؍ مرتبہ جیت چکی ہے جبکہ رونالڈو کی ٹیم۱۰؍ بار جیت چکی ہے۔ ۹؍ میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ میسی نے ان میچوں میں ۲۱؍ گول کیے ہیں۔ انہوں نے۱۲؍ گول کرنے میں بھی مدد کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رونالڈو نے۲۰؍ گول کیے اور ایک گول میں مدد کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK