Inquilab Logo

پرسدھ کرشنا اور کرونال پانڈیا کو ون ڈے ٹیم میں موقع ملنے کاامکان

Updated: March 18, 2021, 12:16 PM IST | Agency | Mumbai

وجئے ہزارے ٹرافی میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پرتھوی شا اور پڈیکل کو بھی شامل کرنے کی امید

 Krunal Pandya.Picture:INN
کرونال پانڈیا ۔تصویر :آئی این این

 وجئے ہزارے ٹرافی ایک روزہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم کرناٹک کے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا کو اس سیزن میں۱۴؍ وکٹ لینے کا فائدہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم  انڈیا میں پہلی بار موقع ملنے کی شکل ہوسکتا ہے۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ مہاراشٹر کے پونے میں۲۳،۲۶؍ اور۲۸؍ مارچ کو کھیلے جانے ہیں۔ ہندوستانی گھریلو سرکٹ میں گزشتہ چند برسوں میں اپنی عمدہ گیندبازی سے  شہرت پانے والےکرشنا ٹیم انڈیا کے تیز گیندبازی شعبہ میں محمد سراج، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، نودیپ سینی اور شاردل ٹھاکر کے ساتھ  جگہ بنائیں گے۔ یارکر مین جسپریت بمراہ ایک بار پھر ون ڈے سیریز سے بھی دور ہوں گے۔ بمراہ نے پیر کو ہی اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ بڑودہ کے آل راؤنڈر کرونال پانڈیا ون ڈے سیریز کیلئے۱۸؍ رکنی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کرونال نے وجئے ہزارے میں ۲؍ سنچریوں کے علاوہ ۲؍نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں لیکن ممبئی کے اوپنر پرتھوی شا جنہوں نے وجئے ہزارے میں عمدہ بلے بازی کی تھی اور کرناٹک کے اوپنر دیودت پڈیکل اس بار نظر انداز ہوسکتے ہیں۔ پرتھوی نے اس سیزن میں ۸۲۷؍ اور پڈیکل نے۷۳۷؍ رن بنائے ہیں۔ سلیکٹرس کا ماننا ہے کہ لوکیش راہل، شبھمن گل، شکھر دھون اور روہت شرما کے رہتے ہوئے ٹیم میں سلامی بلےبازوں کیلئے مزید کوئی جگہ نہیں ہے جب تک کہ آخری منٹ میں حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔ اگر ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوتی ہے تو چاروں اوپنرس کی جگہ یقینی ہے۔ کسی کو آرام دئیے جانے کابھی کوئی امکان نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK