Inquilab Logo

ممبئی انڈینس کیلئے کھیلنے کا موقع ملنا ایک خواب پورا ہونے جیساہے: بھوپین لالوانی

Updated: April 06, 2024, 11:20 AM IST | Agency | Mumbai

رنجی ٹرافی میں ممبئی کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے بھوپین لالوانی کو پیر کو ممبئی کی ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

Ashish Shelar, Bhupin Lalwani, Avni Agasti. Photo: INN
آشش شیلار، بھوپین لالوانی، اَونی آگستی۔ تصویر : آئی این این

رنجی ٹرافی میں ممبئی کے لئے سب سے زیادہ رن بنانے والے بھوپین لالوانی کو پیر کو ممبئی کی ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ممبئی کی ٹیم کے اوپنر کو اے ایس کے فاؤنڈیشن۲۴؍کے زیر اہتمام ایک تقریب میں ایڈوکیٹ آشیش شیلار(بی سی سی آئی کے اعزازی خزانچی) نے اعزاز سے نوازا۔ شیلار نے کہاکہ ممبئی کرکٹ میں چمپئن کرکٹرس، خاص طور پر بلے باز پیدا کرنے کی میراث ہے۔ بھوپین جیسے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی نے رنجی ٹرافی میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اے ایس کے فاؤنڈیشن۲۴؍اسکول کے طلبہ میں قابل ستائش کام کر رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اب جب وہ کھیلوں کے میدان میں داخل ہوئے ہیں تو وہ کھیلوں میں اچھا کردار ادا کریں گے۔ 
 لالوانی نے گزشتہ رنجی ٹرافی سیزن میں ۱۶؍ اننگز میں ایک سنچری اور ۵؍ نصف سنچریوں کے ساتھ۵۸۸؍ رن بنائے اور ممبئی کو اپنا۴۲؍ واں رنجی ٹرافی ٹائٹل جیتنے میں مدد کی۔ وہ ممبئی کیلئے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ بھوپین نے کہاکہ ’’اجو دا (کپتان اجنکیا رہانے) نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ڈریسنگ روم میں ہر وقت کوئی تناؤ نہ رہے اور ٹیم میں حصہ ڈالنا بہت اچھا تھا۔ مجھے امید ہے کہ میں مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہوں گا۔ ایک کھلاڑی کو بطور شہری اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے اور ایک ذمہ دار شہری کے طور پر، میں آج عہد کرتا ہوں کہ اے ایس کے فاؤنڈیشن ۲۴؍ کے ذریعے سماجی سرگرمیوں کے لئے ایک لاکھ روپے عطیہ کروں گا۔ لالوانی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK