Inquilab Logo

پریمیر لیگ: ارلنگ ہالاند کا ریکارڈ گول،ٹاپ پر پہنچی مانچسٹر سٹی

Updated: May 05, 2023, 4:04 PM IST | Manchester

ناروے کے اسٹرائیکر نے ویسٹ ہیم کے خلاف ایک گول کیا اور پریمیر لیگ کے ایک سیزن میں ۳۵؍واں گول کرتے ہوئے شیرر اوراینڈی کول کے ریکارڈ کو توڑ دیا

Erling Haaland scored a goal for Manchester City to take his Premier League season tally to 35.
مانچسٹر سٹی کیلئے ارلنگ ہالاند نے ایک گول کیا اور پریمیر لیگ کے ایک سیزن میں گولوں کی تعداد۳۵؍تک پہنچا دی۔

ارلنگ ہالاندنے انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں مانچسٹر سٹی کی ویسٹ ہیم کے خلاف  تین صفرکی جیت میں سیزن کا اپنا ۳۵؍واں گول کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ۲۲؍سالہ ناروے کے اسٹرائیکر نے کھیل کے ۷۰؍ ویں منٹ میں ٹیم کا دوسرا گول کر کے پریمیر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
    واضح رہے کہ ارلنگ ہالاندنے ایلن شیرر اور اینڈی کول کے ریکارڈ کی برابری کی جب انہوں نے گزشتہ اتوار کو فلہم کے خلاف گول کیا تھا۔ انہوں نے ریکارڈ بنانے کے بعد کہا’’یہ ایک بہت اچھا احساس ہے، جیسا کہ ہر گول کے بعد ہوتا ہے۔ گول کرنے کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے جب آپ کی ٹیم کامیاب ہوتی ہے ۔‘‘ ہالاند نے اس سیزن میں اب تک تمام مقابلوں میں کُل ۵۱؍گول کئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایلن شیرر اور اینڈی کول نے یہ ریکارڈ اپنے نام اُس وقت کئے تھے جب پریمیر لیگ کے سیزن میں ۴۲؍میچ ہوا کرتے تھے جبکہ اب پریمیر  لیگ کا سیزن ۳۸؍ میچوں کا  ہوتاہے اور  ہالاند  کے پاس ابھی  مزید ۵؍ میچ کھیلنے  کا موقع  ہے۔ ویسٹ ہیم کے خلاف اس جیت کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ سر فہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔ اس کے اب ۳۳؍میچوں میں ۷۹؍ پوائنٹس ہیں جبکہ آرسنل کے ۳۴؍میچوں میں ۷۸؍پوائنٹس  ہیں۔ واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی کیلئے ناتھن اکے نے ۴۹؍ویں منٹ میں جبکہ  فل فوڈین نے ۸۵؍ویں منٹ میں گول کیا تھا۔
لیورپول نے فلہم کو ہرایا
 پریمیر لیگ کے ایک دیگر مقابلے میںلیور پول نے  فلہم کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئےٹاپ۔۴؍میں شامل ہونے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔واضح رہے کہ لیورپول نے گزشتہ دیر رات کھیلے گئے مقابلے میں فلہم کو ایک صفر سے شکست دی۔میچ کا واحد گول اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح نے کھیل کے ۳۹؍ویں منٹ میں پنالٹی پر کیا۔
ایٹلیٹیکو نے کیڈیز کو ہرادیا
 میڈرڈ،(ایجنسی): ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے کیڈیز کو  ایک کے مقابلے ۵؍گول سے ہرا کر  ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا میں ریئل میڈرڈ کو ہٹاکر  پوائنٹس ٹیبل میںدوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔  انتونی گریزمین نے پہلے ہاف میں ۲؍ گول کئےجبکہ  الوارو موراتا،یانک کیراسکو اور نوئیل  مولینا نے دوسرے ہاف میں گول کر کے ایٹلیٹیکو کو ۱۴؍ لیگ مقابلوں میں ۱۲؍ویں جیت دلائی۔اب جبکہ لیگ میں میچوں کے ۵؍ راؤنڈ باقی ہیں ایٹلیٹیکو کی ٹیم ریئل میڈرڈ سے ایک پوائنٹ آگے ہے۔ 
 ایٹلیٹکو کے اب ۳۳؍میچوں میں ۶۹؍پوائنٹس ہیں جبکہ ریئل میڈرڈ کے اتنے ہی میچوں سے ۶۸؍پوائنٹس ہیں۔ بارسلونا ۳۳؍ میچوں میں ۸۲؍پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

manchester Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK