Updated: February 22, 2026, 9:15 PM IST
| Manchester
مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈ یالا نے ہفتے کے روز نیو کیسل کے خلاف ۱۔۲؍گول کی فتح کو پریمیئر لیگ ٹائٹل کی دوڑ میں ایک ’’انتہائی اہم‘‘ موڑ قرار دیا ہے۔ اتحاد اسٹیڈیم میں حاصل کی گئی اس مشکل جیت کے بعد دوسرے نمبر پر موجود سٹی اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آرسنل کے درمیان فرق اب صرف دو پوائنٹس رہ گیا ہے۔
پیپ گارڈیالا۔ تصویر:آئی این این
مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈ یالا نے ہفتے کے روز نیو کیسل کے خلاف ۱۔۲؍گول کی فتح کو پریمیئر لیگ ٹائٹل کی دوڑ میں ایک ’’انتہائی اہم‘‘ موڑ قرار دیا ہے۔ اتحاد اسٹیڈیم میں حاصل کی گئی اس مشکل جیت کے بعد دوسرے نمبر پر موجود سٹی اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آرسنل کے درمیان فرق اب صرف دو پوائنٹس رہ گیا ہے۔میچ کے دوران سٹی کی جانب سے نوجوان انگلش مڈفیلڈر نیکو او ریلی اسٹار بن کر ابھرے۔انہوں نے پہلے ہاف میں سٹی کو برتری دلائی۔نیو کیسل کے لوئس ہال نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، لیکن او ریلی نے ہاف ٹائم سے قبل ہی دوسرا گول کر کے سٹی کی برتری دوبارہ بحال کر دی۔
دوسرے ہاف میں نیو کیسل نے سخت دباؤ ڈالا، لیکن سٹی کا دفاع مضبوط رہا اور انہوں نے آرسنل پر دباؤ بڑھانے کے لیے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔ پیپ گارڈ یالا نے میچ کے بعد ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ ایک بہت بڑی جیت ہے۔ نیو کیسل ایک بہترین ٹیم ہے جس کے پاس رفتار اور جسمانی طاقت موجود ہے، لیکن ہماری ٹیم نے ناقابلِ یقین کھیل پیش کیا۔ اب سیزن کا وہ حصہ شروع ہو رہا ہے جہاں ہر میچ اسی طرح کا (سخت) ہوگا۔گارڈ یولا نے خاص طور پر نیکو او ریلی، فل فوڈن اور ریکو لیوس جیسے کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کلب کی اکیڈمی کو سراہا جو مسلسل بہترین ٹیلنٹ فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:زمبابوے کا عزم بمقابلہ ویسٹ انڈیز کی جارحیت: سپر ۸؍ کا بڑا مقابلہ
سٹی نے گزشتہ۱۲؍ ماہ کے دوران اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جہاں ایڈرسن، کائل واکر اور ڈی بروئے جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی جگہ مارک گیہی اور ریان چرکی جیسے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ گارڈ یولا کے مطابق ٹیم کے ۷۰؍ فیصد کھلاڑی اس سے قبل ٹائٹل کی ایسی سخت دوڑ کا حصہ نہیں رہے، اس لیے یہ جیت ان کے تجربے کے لیے اہم ہے۔ مانچسٹر سٹی کے پاس اب بھی آرسنل کے مقابلے میں ایک میچ اضافی موجود ہے۔اگر سٹی اپنے بقیہ تمام ۱۱؍ لیگ میچز جیت لیتی ہے، تو وہ مسلسل ساتویں بار انگلش خطاب اپنے نام کر لے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ہنداور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے پر بات چیت کی ری شیڈول
ایلیسا لیو: ونٹر اولمپکس میں امریکی اسکیٹنگ کی تاریخی فتح
ونٹر اولمپکس ۲۰۲۶ء میں امریکی اسکیٹر ایلیسا لیو نے برف پر اپنی مہارت کا جادو جگاتے ہوئے ویمن فری اسکیٹنگ کا معرکہ مار لیا۔ ۲۰؍ سالہ ایلیسا نے اپنی شاندار کارکردگی سے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ ۲۴؍ سالہ طویل انتظار کا خاتمہ کرتے ہوئے تاریخ بھی رقم کر دی۔ایلیسا لیو فائنل راؤنڈ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ داخل ہوئی تھیں، لیکن ان کے عزم نے انہیں ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔انہوں نے سنہرے لباس میں ڈونا سمر کے مشہور گیت پر رقص (پرفارم) کرتے ہوئے حاضرین اور ججز کے دل جیت لیے۔ ایلیسا لیو کی یہ جیت امریکی اسکیٹنگ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔