جنوبی افریقہ کے بلے بازلوان ڈرے پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی۔ ۲۰؍چیلنج میں ٹائٹنز کیلئے کھیلتے ہوئے نائٹس کے خلاف محض ۷۹؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۸۸؍ رنوں کی طوفانی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ۱۳؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
EPAPER
Updated: October 04, 2026, 12:38 PM IST | Cape Town
جنوبی افریقہ کے بلے بازلوان ڈرے پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی۔ ۲۰؍چیلنج میں ٹائٹنز کیلئے کھیلتے ہوئے نائٹس کے خلاف محض ۷۹؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۸۸؍ رنوں کی طوفانی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ۱۳؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوبی افریقہ کے بلے بازلوان ڈرے پریٹوریئس نے سی ایس اے ٹی۔ ۲۰؍چیلنج میں ٹائٹنز کیلئے کھیلتے ہوئے نائٹس کے خلاف محض ۷۹؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۸۸؍ رنوں کی طوفانی اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ۱۳؍ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ۲۰؍سال کے پریٹوریئس پہلی ٹی۔ ۲۰؍ ڈبل سنچری بنانے سے محض ۱۲؍رن دور رہ گئے۔ یہ ٹی۔ ۲۰؍کرکٹ میں ان کی تیسری سنچری تھی۔ پریٹوریئس نے ۲۰۱۳ء میں کرس گیل کے ذریعہ پونے واریئرز کے خلاف بنائے گئے ناٹ آؤٹ ۱۷۵؍ رنوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے: عمر نورمحمدوف ریسلنگ میں آغازکریں گے
پریٹوریئس نے تیز شروعات کی اور ۲۴؍گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد انہیں سنچری تک پہنچنے میں صرف ۱۶؍مزید گیندیں لگیں۔ انہوں نے ۵۸؍گیندوں پر ۱۵۰؍رن پورے کئے۔ پریٹوریئس نے گیندوں کا سامنا کرنے کے معاملے میں مردوں کے ٹی۔ ۲۰؍کرکٹ کی سب سے لمبی اننگز کے ریکارڈ میں بھی ایرون فنچ اور مارکس اسٹوئنس کی برابری کر لی۔ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز نے نائٹس کے گیندبازوں کی جم کر دھنائی کرتے ہوئے ۱۳؍ چھکے اور ۱۵؍چوکے لگائے۔ نائٹس کے تمام گیندبازوں کا اکانومی ریٹ ۱۱؍ یا اس سے زیادہ رہا۔ ٹائٹنز نے ۳؍ وکٹوں پر ۲۶۷؍ رن بنائے، جو اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ان سے آگے صرف ان کا اپنا ۲۰۲۲ءمیں اسی ٹیم کے خلاف بنایا گیا ۳؍وکٹوں پر ۲۷۱؍رن کا اسکور ہے۔ اس میچ میں سی ایس اے ٹی۔ ۲۰؍چیلنج کا اس وقت کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی بنا تھا، جب ڈیوالڈ بریوس نے ۱۶۲؍ رن بنائے تھے۔ اب ٹائٹنز کے نام سی ایس اے ٹی۔ ۲۰؍چیلنج کی تاریخ کے ۵؍ سب سے بڑے ٹیم اسکور ہیں۔
یہ ۲۷۔ ۲۰۲۶ءسیزن میں پریٹوریئس کا پہلا میچ تھا۔ وہ شاندار فارم کیساتھ اس ٹورنامنٹ میں آئے تھے۔ ستمبر میں زمبابوے اور نمیبیا کے خلاف ہوئی ٹرائی سیریز میں انہوں نے اپنے پچھلے ۲؍ میچوں میں بالترتیب ۹۴؍اور ۱۰۱؍ رن بنائے تھے۔ انہوں نے اب تک تمام فارمیٹ میں صرف ۲۲؍بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، لیکن یہ ان کا ۹۱؍واں ٹی۔ ۲۰؍میچ تھا۔ اس فارمیٹ میں ان کا اسٹرائیک ریٹ ۱۵۰ء۴۴؍کا ہے۔