برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعہ کو شہرومضافات کے سبھی وارڈز میں ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم ‘کے تحت گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔
EPAPER
Updated: October 04, 2026, 1:10 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعہ کو شہرومضافات کے سبھی وارڈز میں ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم ‘کے تحت گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے جمعہ کو شہرومضافات کے سبھی وارڈز میں ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم ‘کے تحت گاندھی جینتی کے موقع پر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ مہم میں سیاسی نمائندوں، شہری عہدیداروں، طلبہ اور عام شہریوں نے حصہ لیا۔ جنوبی ممبئی کے کرافورڈ مارکیٹ، محمد علی روڈ، جے جے جنکشن، مدنپورہ اور آگری پاڑہ وغیرہ کے علاقوں میں مقامی کارپوریٹروں کی نگرانی میں کچرے کو صاف کرنے کے ساتھ سڑکوں کی پانی سے دھلائی بھی کی گئی۔
صفائی مہم میں مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر، ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا اور پنکجا منڈے، ممبئی کی میئر ریتو تاؤڑے، رکن اسمبلی امیت ساٹم، مہر کوٹیچا، اتل بھاتکھلکر، امین پٹیل، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندے نیز خواتین اور بچوں کی بہبود کمیٹی کی چیئرپرسن منل تردے نے شرکت کی۔ اداکار مہیش منجریکر، مقامی کارپوریٹرس اور نمائندوں، بی ایم سی حکام اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھئے: چمبور: جھوپڑپٹی کی باز آباد کاری کا منصوبہ۲۰؍ سال سے تعطل کا شکار
شہری انتظامیہ کے مطابق یہ مہم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہریوں کو صفائی کو ایک دن تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دینے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔
کلین اپ ڈرائیوز کلیدی مقامات پر منعقد کی گئیں
منگل پربھات لودھا نے منی بھون کے اطراف میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ امیت ساٹم نےجوہو کے ساحل جبکہ اتل بھاتکھلکر نے پی (ایسٹ) وارڈ میں دھنجی واڑی میں کھوڈیال ماتا مندر کے قریب ایک مہم میں حصہ لیا۔ مہیش منجریکر نے بھی اس پہل میں شمولیت اختیار کی اور باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ میئر ریتو تاؤڑے نے ممبئی کے گھاٹ کوپر ایسٹ علاقے میں وارڈ ۱۳۲؍ میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔ وہ بطور کارپوریٹر یہاں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس دوران انہوں نے جھاڑوسے سڑک کا ایک حصہ بھی خود صاف کیا۔
محمدعلی روڈاورآگری پاڑہ میں صفائی کی گئی
محمد علی روڈ پر مقامی کارپوریٹر رخسانہ امین پاریکھ اور آگری پاڑہ میں کارپوریٹر امرین شاداب ابراہانی وغیرہ نے اپنی نگرانی میں صفائی مہم کو کامیاب بنایا۔ ان علاقوں میں گلی محلے کی سڑکوں پر جمع کچرے کی صفائی کرنے کے ساتھ سڑکوں کو پانی سے دھویا بھی گیا۔
مہم کے دوران صفائی کا پیغام دینے والا ایک اسٹریٹ پلے بھی پیش کیاگیا۔