Inquilab Logo

رافیل ندال پری کوارٹر فائنل میں ،دفاعی چمپئن اوساکا باہر

Updated: January 22, 2022, 1:08 PM IST | Agency | Melbourne

اسپینی اسٹار نے روس کے کھاچانوف کو ۴؍سیٹوں میں شکست دی۔ اوساکا کو امانڈا نے ۳؍سیٹ میں ہرا دیا

Rafael Nadal.Picture:INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

؍۲۱؍ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں کوشاں اسپین کے رافیل ندال نے روس کے کارین کھاچانوف کو ۴؍ سیٹوں میں شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ خواتین کے سنگلز زمرے  کے ایک بڑے الٹ پھیر میں دفاعی چمپئن  جاپان کی ناؤمی اوساکا کوتیسرے راؤنڈ میں ہارکرباہرجانا پڑا۔ انہیں امانڈا نے شکست دی۔ 
 چھٹے سیڈیڈ ندال نے کھاچانوف کو۳۔۶، ۲۔۶، ۶۔۳، ۱۔۶؍ سے شکست دے دی۔۲۰۰۹ء میں یہاں آخری بار خطاب  جیتنے والے ندال نے پہلے ۲؍ سیٹ آسانی سے جیت لئے لیکن روسی کھلاڑی نے تیسرا سیٹ جیت لیا۔ تاہم، ہسپانوی کھلاڑی نے چوتھے سیٹ میں اپنے کھیل کی سطح بلند کرتے ہوئے اسے۱۔۶؍ سے جیت کر میچ ۲؍گھنٹے ۵۰؍ منٹ میں نمٹادیا۔ مردوں کے سنگلز کے دیگر مقابلوں میں فرانس کے گائل مونفلس نے کرسٹین گارین کو ۶۔۷، ۱۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے فرانسیسی کھلاڑی کوزیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ کارلوس القراض کو ماٹیو بیریٹینی نے ۵؍سیٹوں کے میچ میں شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ القراض نے یہ میچ ۲۔۶، ۶۔۷، ۶۔۴، ۶۔۲، ۶۔۷؍ سے شکست دے دی ۔ اس میچ میں القراض نے اچھا مقابلہ کیا لیکن وہ جیتنے میں ناکام رہے۔  ٹوکیو اولمپک جیتنے والے ٹینس کھلاڑی جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو اور کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف جمعہ کو اپنے اپنے میچ جیت کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے۲۶؍ویں راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ زیوریو نے جان کین ایرینا میں مولدووا کے راڈو البوٹ کو ۲؍ گھنٹے سے بھی کم وقت میں۳۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا  جبکہ کینیڈا کے۱۴؍ویں سیڈیافتہ  شاپووالوف اوپیلکا نےامریکہ کے ریلی اوپیلکا کو ۳؍ گھنٹے اور ۲؍ منٹ میں ۶۔۷، ۶۔۴، ۳۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اوپیلکا نے تاہم ۴؍ میچ پوائنٹس بچائے۔ زیوریو اور شاپووالوف پری کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ زیوریونے کہا ’’راڈو اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ میں انہیں ۳؍ سیٹوں میں ہرا کر خوش ہوں۔‘‘  شاپووالوف نے کہا’’یہ یقینی طور پر ریلی کے خلاف ایک مشکل میچ تھا، آپ کبھی نہیں جانتے کہ اس طرح کےلڑکے کے خلاف میچ کیسا ہوگا  عالمی نمبر۱۳؍ کھلاڑی اور موجودہ چمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں امریکہ کی امانڈا انسیمووا نے۶۔۴،۳۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دی۔ انسیمووا کا اتوار کو پری کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی سے مقابلہ ہوگا۔ عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی آسٹریلیا کی بارٹی نے راڈ لیور ایرینا میں ۶۱؍منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں اٹلی کی کیملا جارجی کو۲۔۶، ۳۔۶؍سے شکست دی۔ وہ اب تک جارجی سے ایک بھی بار نہیں ہاری ہیں اوراس جیت کے ساتھ ان کا جارجی کے خلاف ریکارڈ صفر۔۴؍ ہو گیا ہے۔ بارٹی نے میچ کے بعد کہا ’’میرے خیال میں آج کی رات بہت اچھی تھی۔ میں نے پہلے سیٹ میںصفر۔۴۰؍ سے پیچھے رہنے کے بعد دباؤ سے باہرنکلنے کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اہم لمحات میں اس رفتار کو جاری رکھنے کے قابل تھی۔  ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK