Inquilab Logo

ایشانت کی غیرموجودگی میں بھی گیندبازی حملہ مضبوط : رہانے

Updated: December 16, 2020, 10:30 AM IST | Agency | Adelaide

ٹیم کے نائب کپتان نے کہا: ہمارے پا س امیش یادو، نودیپ سینی، محمد سراج، جسپریت بمراہ اور محمد سمیع جیسے تیز گیند باز موجود ہیں

Ajinkya Rahane.Picture :INN
اجنکیا رہانے ۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے کا ماننا ہے کہ تیز گیند باز ایشانت شرما کی غیر موجودگی کے باوجود ٹیم کا گیندبازی حملہ مضبوط ہے اور ٹیم کے بولر آسٹریلیا کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے اہل ہیں۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ۴؍ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ۱۷؍ دسمبر کو ہونا ہے۔ یہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے جو گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ اس دورے کے لئے ٹیم میں  تجربہ کار تیز گیند باز ایشانت کو انجری کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن نائب کپتان کا خیال ہے کہ ٹیم میں ان کی غیر موجودگی کے باوجود ٹیم انڈیا کا بولنگ  اٹیک مضبوط ہے۔بلے بازرہانےنے کہا ’’ہمارے پاس مضبوط بولنگ اٹیک ہے۔ ہم ایشانت کی کمی محسوس کریں گے کیوں کہ وہ ٹیم کے سینئر تیز گیندباز ہیں لیکن امیش یادو، نودیپ سینی، محمد سراج، جسپریت بمراہ اور محمد سمیع جیسے تیزگیند باز ٹیم میں موجود ہیں اور یہ تمام تجربہ کار گیند باز ہیں اور ان حالات میں کس طرح گیند بازی کرنی ہے انہیں بخوبی پتہ ہے۔ ہمارے لئے گیند بازی میں توازن اور شراکت ضروری ہے۔‘‘ ٹیم انڈیا کے مڈل آرڈر بلے بازنے کہا ’’سبھی گیند باز بہتر ہیں۔ آخری ۱۱؍ میں کن گیند بازوں کو شامل کرنا ہے ہم نے ابھی اس سلسلے میںکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس بارے میں بدھ کے روز تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میچ سے قبل اب پریکٹس سیشن باقی ہے۔ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی یکساں طور پر باصلاحیت ہیں۔ جس کھلاڑی کو موقع ملے وہ میچ جیت سکتا ہے، یہ صرف کھلاڑیوں پر اعتماد کرنے کی بات ہے۔‘‘
 ہندوستان نے۲۰۱۸ء میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، لیکن اس کے لئے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ چیلنج  پیدا کرسکتے ہیں۔ اگرچہ آسٹریلیائی ٹیم کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان ہے اور اس کے اوپنر وارنر کو پہلے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ اسمتھ بھی منگل کو بھی کمر میں سوجن کی وجہ سے پریکٹس سیشن سے ہٹ گئے تھے۔  ٹیم  انڈیا اس کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ رہانے نے کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ ٹیم نے ۲۰۱۸ء میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ لیکن یہ ایک نئی سیریز ہے جس کی شروعات گلابی گیند سے ہوگی اور ہمیں اپنا سلسلہ برقرار رکھنا ہوگی۔ ہمارے پاس ٹیم میں ایسے گیند باز ہیں جو آسٹریلیا کو دونوں اننگز میں آؤٹ کرسکتے ہیں۔ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اچھی شروعات کریں ۔ ہم فی الحال گلابی گیند سے ٹیسٹ پر توجہ دے رہے ہیں اور اس کے بعد دوسرے میچوں پر بھی فوکس کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ٹیم میں روی چندرن اشون کاکردار بہت اہم ہے۔ وہ بہت تجربہ کار ہیں اور ان کی بولنگ بہت متنوع ہے۔ بلے باز اور گیند باز کی حیثیت سے ان کا کردار ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سیریز کافی اچھی ثابت ہوگی۔نا ئب کپتان نے کہا ’’ہم یہاں ایک ماہ قبل پہنچ گئے تھے۔ قرنطینہ کی مدت  آزمائش تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK