• Wed, 31 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی: داعش کے خلاف کارروائی میں ۳۵۷؍ مشتبہ افراد گرفتار

Updated: December 30, 2025, 10:09 PM IST | Istanbul

ترکی میں داعش کے خلاف کارروائی میں ۳۵۷؍ مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے،جبکہ دنیا بھر کے کئی بڑے شہروں بشمول پیرس اور سڈنی نے حالیہ دہشت گرد واقعات کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نئے سال کی تقریبات منسوخ یا محدود کر دی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ترکی کے شمال مغرب میں ایک فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس افسروں اور چھ عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کے ایک دن بعد، ترک حکام نے منگل۳۰؍ دسمبر کو ملک بھر میں کارروائی کے دوران۳۵۷؍ افراد کو اسلامی اسٹیٹ سے تعلقات کے شبے میں حراست میں لیا۔ وزیر داخلہ علی یرلی کایا نےا یکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ’’ منگل کی صبح۲۱؍ صوبوں میںبیک وقت چھاپوں میں۳۵۷؍ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔جس طرح ہم نے کبھی ان لوگوں کو موقع نہیں دیا جو دہشت گردی کے ذریعے اس ملک کو گھٹنوں پر لانا چاہتے ہیں، آئندہ بھی ہم انہیں موقع نہیں دیں گے۔‘‘وزیر نے اس کارروائی کی ویڈیو  فوٹیج بھی شیئر کی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کئیدہشت گردی مخالف  افسر چھاپے مار رہے ہیں اور متعدد افراد کو حراست میں لے رہے ہیں۔

خطے میں عدم استحکام کی اسرائیلی کوششیں بڑھ رہی ہیں: اردگان

واضح رہے کہ اسلامی اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے۱۰۰؍ سے زائد مشتبہ افراد کو کرسمس اور نئے سال پر حملوں کی مبینہ سازشوں کے ساتھ گرفتار کیے جانے کے صرف ایک ہفتے بعد، پیر کے روز دارالحکومت استنبول کے جنوب میں واقع یالووا ٹاؤن میں ایک گھر پر پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے نتیجے میں آٹھ گھنٹے تک محاصرہ رہا۔جبکہ اس سال داعش کے خلاف کارروائیتیز کر دی گئی ہے، کیونکہ یہ گروپ عالمی سطح پر پھر سے ابھر رہا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے شمال مغربی نائیجیریا میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی حملہ کیا، جبکہ آسٹریلیائی پولیس کا کہنا ہے کہ بانڈی بیچ پر ہونے والی فائرنگ، جس میں ایک حنوکا تقریب پر حملہ ہوا، کرنے والے دو مسلح افراد داعش سے متاثر نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: حماس کے مسلح ونگ نے ابوعبیدہ سمیت دیگر لیڈروں کی شہادت کی تصدیق کی

دریں اثناء بڑے شہروں میں نئے سال کی تقریبات کو محدود کردیا گیا۔ ہشت گردی کے بڑھتے خدشات کے درمیان کئی بڑے شہروں نے نئے سال کی تقریبات منسوخ یا محدود کر دی ہیں۔پیرس نے شانزے لیزے کنسرٹ کو منسوخ کر دیا، حالانکہ آتش بازی جاری رہے گی۔سڈنی نے حالیہ مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد بانڈی بیچ کی تقریبات منسوخ کر دیں۔اس کے علاوہ امریکہ میں، ایف بی آئی نے کیلیفورنیا کے لوسرن ویلی اور نیو اورلینز میں مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں عوامی مقامات کو نشانہ بنانے والے مبینہ حملوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK