• Tue, 30 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ نسل کشی کے باوجود ایلون مسک نے اسرائیل دورہ کی نیتن یاہو کی دعوت قبول کرلی

Updated: December 30, 2025, 9:02 PM IST | Washington

غزہ نسل کشی کے باوجود ایلون مسک نے اسرائیل دورہ کا نیتن یاہو کا دعوت نامہ قبول کرلیا، جبکہ غزہ میں مظالم پر نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں۔

Elon Musk. Photo: INN
ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

غزہ میں اسرائیل کی دو سالہ نسل کشی کی جنگ کی ہولناکیوں کے باوجود جس میں۷۱۰۰۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہوئے، ایلون مسک نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن  یاہو کی اسرائیل آنے کی دعوت قبول کر لی۔نیتن یاہو کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی مسک سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مارچ میں ہونے والی ایک اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور انہوں نے دعوت قبول کر لی۔بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے ٹیسلا کے ساتھ جاری تعاون اور خودکار گاڑیوں سے متعلق قانون سازی کیپیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھئے: خطے میں عدم استحکام کی اسرائیلی کوششیں بڑھ رہی ہیں: اردگان

تاہم دفتر کے مطابق، نیتن یاہو اور مسک نے اسرائیل میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے اور ترقی دینے پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر  یاہو نے مسک سے کہا’’ ہم اسرائیل کو آگے بڑھانے اور اسے اس میدان میں عالمی لیڈر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جیسا کہ ہم نے سائبر اور دیگر ٹیکنالوجی میں کیاہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ: بارش پھر سردی، انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے: یو این آر ڈبلیو اے سربراہ

واضح رہے کہ اکتوبر۲۰۲۳ء سے، اسرائیلی فوج نے۷۱۲۰۰؍ سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے،جن میں زیادہ تر خواتین اور بچےہیں۔ اس کے علاوہ۱۷۱۰۰۰؍ سے زیادہ زخمی کیے ہیں ۔ ساتھ ہی دو سالہ ظالمانہ جنگ میںاسرائیل نے اس خطے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ خطے کی ناکہ بندی نے پورے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا کردی ہے، اس کے علاوہ مسلسل بمباری نے پوری غزہ کی آبادی کو عملاً بے گھر کردیا ہے۔حتیٰ کہ۱۰؍ اکتوبر سے نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کے باوجود، اسرائیل نے اب بھی اس خطے کو کراسنگ کو بند کیا ہے اور انسانی امداد کے داخلے اور خطے کی تعمیر نومیں رکاوٹ پیدا کررہاہے۔یہ بھی یاد رہے کہ نیتن یاہو پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نومبر۲۰۲۴ء میں غزہ میں مظالم پر نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK