Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رامائن‘‘ میں کون سا اداکار کون سا کردار ادا کرے گا؟

Updated: July 23, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai

ہدایت کار نتیش تیواری کی میگا بجٹ فلم ’’رامائن‘‘ کے کرداروں سے آخرکار پردہ اٹھ گیا ہے۔ فلمسازوں نے ایک خصوصی کامک بک جاری کی ہے، جس میں تمام اہم کرداروں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سب سے بڑا انکشاف یہ ہے کہ رنبیر کپور فلم میں ڈبل رول ادا کریں گے اور وہ بھگوان رام کے ساتھ ساتھ پرشورام کے کردار میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم میں یش راون، سائی پلوی سیتا اور سنی دیول ہنومان کا کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ کئی بڑے ستارے بھی اس عظیم الشان پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

Star cast of `Ramayana`. Photo: INN
’’ رامائن‘‘ کی اسٹار کاسٹ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں شامل ’’رامائن‘‘ کی مکمل اسٹار کاسٹ اور کرداروں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز نے ایک خصوصی کامک بک جاری کی ہے، جس میں ہر اہم کردار سے پردہ اٹھایا گیا۔ سب سے بڑی حیرت انگیز خبر یہ رہی کہ رنبیر کپور فلم میں صرف بھگوان رام ہی نہیں بلکہ بھگوان پرشورام کا کردار بھی ادا کریں گے، یعنی وہ اس عظیم الشان فلم میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ فلم میں یش کو راون کے کردار میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ سائی پلوی سیتا ماتا کا کردار ادا کریں گی۔ روی دوبے کو لکشمن، سنی دیول کو ہنومان، ارون گوول کو راجا دشرتھ اور لارا دتہ کو کیکئی کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اندرا کرشنن کوشلیا، ادیناتھ کوتھارے بھرت، سونیا بالانی ارملا، شیبا چڈھا منتھرا اور ششیّر شرما وشوامتر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’رامائن‘‘ ٹیزر: رنبیرکپور کا رام کی صورت میں پہلا لُک سامنے آیا، فلم کی پہلی جھلک جاری

خاتون کرداروں میں بھی کئی بڑے نام شامل ہیں۔ کاجل اگروال مندودری، رکول پریت سنگھ شورپنکھا جبکہ وویک اوبرائے ودیوت جیہوا کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں کنال کپور کو اندر دیو اور امیتابھ بچن کو جٹایو کی آواز دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جس سے اس فلم کی کاسٹ مزید شاندار ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا اور اسے جدید ویژول ایفیکٹس، عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سطح کی پروڈکشن کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں دہلی میں ہونے والے ’’رامائن: پرتھم سنکلپ‘‘ ایونٹ اور اب کامک بک کے اجرا کے بعد فلم کے بارے میں شائقین کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز کو ’’رامائن‘‘ کی تقسیم کے حقوق ملے

فلم کے ہدایت کار نتیش تیواری اور پروڈیوسر نمیت ملہوترا اس پروجیکٹ کو عالمی سطح پر ہندوستانی تہذیب اور رامائن کی داستان پیش کرنے کی ایک بڑی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ شائقین کی نظریں اب ۲۴؍ جولائی کو جاری ہونے والے آفیشل ٹریلر پر مرکوز ہیں، جس کے بعد فلم کی تشہیری مہم مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK