• Sun, 01 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنجی ٹرافی: آیوش ڈوسیجا کی ناٹ آؤٹ سنچری، دہلی اور ممبئی کا مقابلہ ڈرا

Updated: February 01, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai

رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے ایک ہائی پروفائل مقابلے میں دہلی نے آیوش ڈوسیجا کی شاندار اور صبر آزما بیٹنگ کی بدولت ممبئی کے خلاف میچ ڈرا کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔

Ayush Doseja.Photo:INN
آیوش ڈوسیجا۔ تصویر:آئی این این

 رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے ایک ہائی پروفائل مقابلے میں دہلی نے آیوش ڈوسیجا کی شاندار اور صبر آزما بیٹنگ کی بدولت ممبئی کے خلاف میچ ڈرا کرانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ ممبئی کے بولرس چوتھے دن دہلی کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تہس نہس کرنے میں ناکام رہے۔دہلی نے کھیل کے آخری روز اپنی دوسری نامکمل اننگز ۲۰۶؍ رنز۴؍ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ آیوش ڈوسیجا نے ایک سرا سنبھالے رکھا اور ۱۵۹؍ رنز کی ناٹ آؤٹ  اننگز کھیل کر ممبئی کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ 
دیویج مہرا نے ۴۶؍ اور سمت ماتھر نے ۳۴؍ رنز بنا کر آیوش کا بھرپور ساتھ دیا اور قیمتی وقت گزار کر میچ کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔دہلی نے ۱۰۵؍ اوورز کے بعد  ۶؍ وکٹوں پر ۴۰۷؍ رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی، جس کے ساتھ ہی میچ ڈرا پر ختم ہوا۔
ہماچل پردیش بمقابلہ جموں و کشمیر:ایک اور مقابلے میں ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کا میچ بھی ڈرا ہو گیا۔ چوتھے دن کھیل ممکن نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے نتیجہ سامنے نہ آ سکا۔جموں و کشمیر نے پہلی اننگز میں  ۷۷۱؍ رنز کا ہمالیہ جیسا اسکور کھڑا کیا تھا، جس کے جواب میں ہماچل کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ۱۶۸؍ رنز بنا سکی تھی۔ تاہم وقت کی کمی اور خراب موسم نے جموں و کشمیر کو یقینی فتح سے محروم کر دیا۔
رنجی ٹرافی: اتراکھنڈ کی شاندار فتح، آسام کو اننگز اور۴۲؍ رنز سے ہرا دیا
 اتراکھنڈ نے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ سی کے یکطرفہ مقابلے میں آسام کو اننگز اور۴۲؍ رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ کپتان کنال چندیلا کی ڈبل سنچری اور مینک مشرا کی تباہ کن بولنگ نے اتراکھنڈ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے:انوراگ کشیپ کی ’’کینیڈی‘‘ کے ہندوستان میں ریلیز کے آثار، ٹریلر جلد آئے گا

اتراکھنڈ نے اپنی پہلی اننگز۴۶۰؍ رنز (۷؍کھلاڑی آؤٹ) پر ڈکلیئر کر کے پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں آسام کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف۱۴۰؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی اور فالو آن کا شکار ہوئی۔ دوسری اننگز میں آسام نے چوتھے دن کا آغاز ۲۲۴؍ رنز ۶؍کھلاڑی آؤٹ سے کیا، لیکن اتراکھنڈ کے بولرس کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔

یہ بھی پڑھئے:’’او ٹی ٹی کی شہرت کم ہورہی ہے اور ٹی وی شوز اپنا پرانا مقام حاصل کررہے ہیں‘‘

 وہ ۷۳؍ رنز بنا کر سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے کہ مینک مشرا نے انہیں آؤٹ کر کے آسام کی امیدیں ختم کر دیں۔مینک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں ۲؍ وکٹ حاصل کئے اور مجموعی طور پر۶؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جگدیش سچت نے بہترین ساتھ نبھاتے ہوئے۳؍  وکٹ حاصل کئے اور آسام کی دوسری اننگز کا ۲۷۸؍ رنز پر خاتمہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK