• Fri, 30 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راشد خان ٹی۲۰؍ میں۲۰۰؍ وکٹ لینے والے پہلے گیندباز بن گئے

Updated: October 30, 2026, 8:03 PM IST | New Delhi

زمبابوے کے خلاف پاور پلے میں لڑکھڑانے کے باوجود افغانستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی۲۰؍ سیریز میں شاندار واپسی کی۔ اسی مقابلے میں افغانستان کے اسٹار اسپن گیندباز راشد خان بین الاقوامی ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۲۰۰؍وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے گیندباز بن گئے۔

Rashid Khan.Photo:X
راشد خان۔ تصویر:ایکس

زمبابوے کے خلاف پاور پلے میں لڑکھڑانے کے باوجود افغانستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی۲۰؍ سیریز میں شاندار واپسی کی۔ اسی مقابلے میں افغانستان کے اسٹار اسپن گیندباز راشد خان بین الاقوامی ٹی۲۰؍ کرکٹ میں ۲۰۰؍وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے گیندباز بن گئے۔ راشد نے اپنے ۱۲۰؍ویں بین الاقوامی ٹی۲۰؍مقابلے میں یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ ان کے بعد اس فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ہیں، جنہوں نے۱۵۳؍ میچوں میں  ۱۷۱؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:زیوریو۲؍ نومبر کو عالمی نمبر ایک بن جائیں گے

راشد کی اس کامیابی سے پہلے افغانستان نے بلے بازی میں شاندار واپسی کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم پاور پلے میں صرف چار رنز پر پانچ وکٹیں گنوا کر مشکلات میں گھِر گئی تھی، جبکہ نویں اوور میں اس کا پانچواں وکٹ بھی گر گیا۔ اس کے بعد عظمت اللہ عمرزئی نے ۱۱۶؍ اور اعجاز احمدزئی نے ۵۲؍ رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے ۱۴۲؍ رنز کی شراکت داری کی، جو ٹی۲۰؍ کرکٹ میں چھٹے یا اس سے نچلے صف کی وکٹ کے لیے اب تک کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’مرزا پور: دی مووی‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز، شائقین کے لیے توسیع شدہ ورژن بھی پیش

آئی سی سی کے مطابق عمرزئی نے اپنی پہلی ٹی۲۰؍ سنچری بنائی اور وہ اس فارمیٹ میں افغانستان کے لیے سنچری بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے۔ ان کی اننگز میں ۱۲؍چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ افغانستان نے مقررہ ۲۰؍اوور میں سات وکٹ پر  ۲۲۱؍ رنز بنائے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے ٹی۲۰؍میچ میں ابتدائی چار وکٹیں ۲۰؍ سے کم رنز پر گنوانے کے باوجود ۲۰۰؍ سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ یہ ٹی۲۰؍ میں افغانستان کا تیسرا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
 ۲۲۱؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ میں رہی۔ درمیان میں ۸۵؍ رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے باوجود اس نے آخری ۱۰؍ اوور میں مزاحمت جاری رکھی۔ کپتان سکندر رضا نے اپنی دوسری ٹی۲۰؍ سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پانچ چوکے اور نو چھکے لگائے، لیکن افغانستان نے آخرکار کامیابی حاصل کرلی اور تین میچوں کی سیریز میں ایسی برتری حاصل کرلی جسے اب زمبابوے ختم نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK