Inquilab Logo

وراٹ کوہلی کی کپتانی کپل دیو کی طرح جبکہ روہت شرما،گاوسکر کی طرح کپتانی کرتے ہیں

Updated: December 28, 2021, 1:52 PM IST | Agency | Benglaru

کپتانی کے تعلق سے سابق کوچ روی شاستری کا اظہار خیالوراٹ کوہلی کی کپتانی کپل دیو کی طرح جبکہ روہت شرما،گاوسکر کی طرح کپتانی کرتے ہیں

Ravi Shastri and Virat Kohli .Picture:INN
وراٹ کوہلی اورروی شاستری ۔تصویر: آئی این این

ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بتایا ہے کہ وارٹ کوہلی کی کپتانی نے انہیں کپل دیو کے دور کی یاد دلا دی ہے جبکہ روہت شرما کی کپتانی کا انداز سنیل گاوسکر سے بہت ملتا جلتا ہے۔
  ٹیم انڈیا سابق ہیڈ کوچ نے پیر کو اسٹار اسپورٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ’’جب آپ دونوں کو دیکھیں گے اور ان کی کپتانی کا موازنہ کریں گے تو آپ کو سنی اور کپل یاد  آئیں گے۔ وراٹ کوہلی، کپل دیو کی طرح پُرسکون ، فطری اور بہت ہی  پرسکون انداز کے ہیں جب کہ روہت گواسکر کی طرح کلکولیٹیڈ، انتہائی ہنر مند، بہت پُرسکون اور تخلیقی ہیں۔‘‘
ہندوستان کے سابق کوچ روی شاستری نے ٹسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹ میں الگ الگ کپتانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحیح طریقہ ہے۔وراٹ کوہلی ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ہیں ،جب کہ روہت شرما کو ٹی ۔ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ شاستری نے اسٹار اسپورٹس کے شو ’ بولڈ اینڈ بریو‘میں کہاکہ میرے خیال میں یہ طریقہ درست ہے یہ وراٹ اور روہت دونوں کیلئے اچھا رہے گا، کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ بائیو ببل کی زندگی کتنی دیر تک گزارنی پڑے گی۔  ایک تنہا شخص نہیں سنبھال سکتا۔ یہ آسان نہیں ہے۔ الگ الگ کپتان ہونے سے کام کا دباؤ بھی کم ہوگا اور بحیثیت کھلاڑی وہ بہتر کر سکیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK