آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ کرکٹرس درجہ بندی میں جڈیجا کو ۱۱۷؍ ریٹنگ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے
EPAPER
Updated: July 31, 2025, 12:48 PM IST | Agency | Dubai
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ کرکٹرس درجہ بندی میں جڈیجا کو ۱۱۷؍ ریٹنگ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے
ہندوستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ ابھیشیک شرما پہلی بار ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ کرکٹرس رینکنگ میں جڈیجا کو۱۱۷؍ ریٹنگ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب ہندوستانی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما ایک سال سے ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں ٹاپ پر موجود آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پیچھے کرکے پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز شرما کے اب ۸۲۹؍ ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ہیڈ ۸۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ `’’جڈیجا نے۱۰۷؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز اور ایک وکٹ لے کر آل راؤنڈرس کی درجہ بندی میں برتری حاصل کر لی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے، `انہوں نے۱۳؍ ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور کل۴۲۲؍ پوائنٹس کے ساتھ وہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن سے۱۱۷؍ پوائنٹس آگے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ بلے بازوں کی رینکنگ میں ۵؍ درجے چڑھ کر۲۹؍ویں اور گیند بازوں میں ایک درجہ ترقی کر کے۱۴؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔