Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر سی بی کے نئے مالک کپتان رجت پاٹیدار کے ساتھ کھیل چکے ہیں

Updated: March 25, 2026, 3:03 PM IST | Mumbai

رپورٹ کے مطابق آر سی بی کے نئے چیئرمین آرایمن برلا ہوں گے۔ آریہ من برلا، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا کے بیٹے ہیں۔ آریہ من ایک کرکٹر رہ چکے ہیں اور گھریلو کرکٹ میں مدھیہ پردیش کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

Rajat Patidar.Photo:INN
رجت پاٹیدار۔ تصویر:آئی این این

آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کا خطاب جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کا مالک بدل گیا ہے۔ یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ (یو ایس ایل) کی جگہ آر سی بی کا مالک اب آدتیہ برلا گروپ کی قیادت والے کنسورشیم کے ہاتھ میں   ہے، جس میں دی ٹائمز آف انڈیا گروپ، بولٹ وینچرز اور بلیک اسٹون کی پرپچوئل پرائیویٹ ایکویٹی اسٹریٹیجی شامل ہے۔ آر سی بی کے نئے چیئرمین کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ٹیم کے کپتان رجت پاٹیدار کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آر سی بی کے نئے چیئرمین آرایمن برلا ہوں گے۔ آریہ من  برلا، آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا کے بیٹے ہیں۔ آریہ من ایک کرکٹر رہ چکے ہیں اور گھریلو کرکٹ میں مدھیہ پردیش کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش سے ہی آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار بھی کھیلتے ہیں۔ آریہ من اور پاٹیدار نے مدھیہ پردیش کے لیے ایک ساتھ اننگز کا آغاز کر چکے ہیں۔ آریہ من نے مدھیہ پردیش کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے دونوں فارمیٹس میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ۹؍ فرسٹ کلاس میچوں میں ۴۱۴؍رنز بنائے ہیں، جن میں ایک سنچری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پرفیکشن جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی، اپنی کمیوں کا جشن منانا چاہیے:سوربھ شکلا


آریہ من کو۲۰۱۸ء کی آئی پی ایل نیلامی میں راجستھان رائلز نے سائن کیا تھا۔ ۲۰۱۹ء میں ذہنی صحت کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کے بعد ۲۸؍ سالہ آرایمن اب اپنا مکمل دھیان خاندانی کاروبار اور انٹرپرینیورشپ پر مرکوز کرتے ہیں۔آر سی بی کو یو ایس ایل سے آدتیہ برلا گروپ کی قیادت والے کنسورشیم نے۷۸ء۱؍ ارب امریکی ڈالر (تقریباً ۱۶۷۰۶؍ کروڑ   روپے) میں خریدا ہے۔
اس ڈیل کے بعد جاری ایک بیان میں یو ایس ایل نے کہاکہ ’’یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد اعلان کیا کہ اس نے اپنی ملکیت والی سبسڈیری رائل چیلنجرز اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (آر سی ایس پی ایل) میں ۱۰۰؍ فیصد ایکویٹی شیئر کنسورشیم کو بیچنے کے لیے حتمی معاہدہ کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ۱۵؍ نکاتی امن منصوبہ ایران کو بھیج دیا


یو ایس ایل نے مزید کہاکہ ’’اس کنسورشیم میں آدتیہ برلا گروپ، دی ٹائمز آف انڈیا گروپ (ٹائمز)، بولٹ وینچرز (بولٹ)  اور بلیک اسٹون کی پرپچوئل پرائیویٹ ایکویٹی اسٹریٹیجی، بی ایکس پی ای (بلیک اسٹون) شامل ہیں۔ یہ مکمل طور پر کیش ٹرانزیکشن ہے۔ اس ٹرانزیکشن میں آر سی بی کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK