جرمنی کے معروف فٹبال کوچ یورگن کلوپ نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس سے قبل جرمن فٹبال فیڈریشن (ڈی ایف بی) اور اپنے موجودہ ادارے ریڈ بُل کے ساتھ بات چیت ضروری ہوگی۔’
EPAPER
Updated: July 05, 2026, 7:03 PM IST | New York
جرمنی کے معروف فٹبال کوچ یورگن کلوپ نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس سے قبل جرمن فٹبال فیڈریشن (ڈی ایف بی) اور اپنے موجودہ ادارے ریڈ بُل کے ساتھ بات چیت ضروری ہوگی۔’
جرمنی کے معروف فٹبال کوچ یورگن کلوپ نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، تاہم اس سے قبل جرمن فٹبال فیڈریشن (ڈی ایف بی) اور اپنے موجودہ ادارے ریڈ بُل کے ساتھ بات چیت ضروری ہوگی۔
میجینٹا ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ۵۹؍ سالہ کلوپ، جو جنوری ۲۰۲۵ء سے ریڈ بُل میں گلوبل ہیڈ آف ساکر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، نے کہا کہ لیورپول چھوڑنے کے بعد اب وہ دوبارہ کوچنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا’’اب بھی شاید وقت مکمل طور پر موزوں نہیں، لیکن پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔ میں خود کو پوری طرح تازہ دم محسوس کر رہا ہوں اور کوچنگ کے لیے تیار ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بے بی ڈو ڈائی ڈو‘‘ میں ہما قریشی نے اپنے کردار سے متعلق معلومات دیں
پیراگوئے کے ہاتھوں شکست کے بعد جرمنی کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے اور یولیان ناگلسمان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ڈی ایف بی نے تصدیق کی تھی کہ اس نے خالی اسامی کے لیے کلوپ سے رابطہ کیا ہے۔ بوروسیا ڈورٹمنڈ اور لیورپول کے سابق کوچ کلوپ کا ریڈ بُل کے ساتھ ۲۰۲۹ء کے اختتام تک معاہدہ ہے۔ انہوں نے کہا’’میرا ریڈ بُل کے ساتھ معاہدہ موجود ہے اور میں معاہدوں کا احترام کرنا پسند کرتا ہوں، لیکن میں ڈی ایف بی کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۶ءفیفا ورلڈ کپ میں الامین جمال کے وائرل ہیڈ بینڈ کے پیچھے کیا معنی ہیں؟
کلوپ نے واضح کیا کہ کسی بھی فیصلے سے قبل انہیں ریڈ بُل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اولیور منٹزلاف سے بھی بات کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا’’میں جانتا ہوں کہ جرمن فٹبال اولیور منٹزلاف کے دل کے بہت قریب ہے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہوں گے، تاہم ابھی مذاکرات ہونا باقی ہیں۔‘‘ کلوپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ریڈ بُل چھوڑتے ہیں تو ادارے کو اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہونا چاہیےجبکہ بہترین حل وہی ہوگا جس پر تمام فریق مطمئن ہوں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جرمن فٹبال کے مسائل صرف قومی کوچ کی تبدیلی سے حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا’’آج جرمن فٹبال کو جن مسائل کا سامنا ہے، ان کے ذمہ دار یولیان ناگلسمان نہیں ہیں۔ جرمن فٹبال ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے اور بنیادی سطح پر اصلاحات ناگزیر ہیں۔ چاہے ذمہ داری میرے پاس آئے یا کسی اور کے پاس، تبدیلی بہرحال ضروری ہے۔‘‘