Inquilab Logo

ریئل میڈرڈ نے بارسلونا کو ہراکر فائنل میں قدم رکھا

Updated: January 14, 2022, 12:21 PM IST | Agency | Riyadh

ہسپانوی سپر کپ کے ایل کلاسیکو مقابلہ میں ریئل نے بارسا کو ۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے ہرایا

Real Madrid star Karim Benzema scored a goal against Barcelona.Picture:INN
ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما نے بارسلونا کےخلاف ایک گول کیا۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان ایل کلاسیکو مقابلہ کھیلا گیا۔ سعید عرب  میں کھیلے گئے پہلے  ہسپانوی سپر کپ کے سیمی فائنل میچ میں رئیل میڈرڈ نے اضافی وقت میں گول کرتے ہوئے  بارسلونا کو۲؍کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے دےکر  ۲ٹورنامنٹ کے فائنل میں قدم رکھا۔ واضح رہے کہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کو ایل کلاسیکو کہا جاتا ہے۔ بدھ کی دیر رات کھیلے جانے والے اس میچ میں  جیت رئیل میڈرڈ کیلئے بہت ہی خاص تھی۔ اس نے بارسلونا کے خلاف اپنی۱۰۰؍ویں  ویںجیت بھی مکمل کر لی ہے۔ ریئل میڈرڈ نے  سپر کپ کے پہلے سیمی فائنل میں  شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس نے حالانکہ میچ میں ۲؍برتبہ برتری حاصل کی لیکن دونوں ہی بار بارسلونا نے گول کرتے ہوئے برابری حاصل کرلی۔مقررہ وقت تک اسکور ۲۔۲؍ سے برابر رہنے پر ایکسٹرا ٹائم کا سہارا لیا گیا۔  ریئل نے  بارسلونا کو سنسنی خیز مقابلے میں ۲۔۳ ؍سے شکست دے دی۔  رئیل میڈرڈ کے اسٹرائیکر ونیسیئس جونیئر نے پہلے ہاف کے۲۵؍ویں منٹ میں شاندار گول کر کے  اپنی ٹیم کوایک صفرکی برتری دلا دی تاہم۱۵؍ منٹ بعد ہی بارسلونا کی جانب سے لیوک جونگ نے گول کر کے ٹیم کو برابری پر لا کر کھڑا کر دیا۔ لیکن   ریئل میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما نے گول کرتے ہوئے  اسکوردو ایک کر دیا۔ جب ایسا لگنے لگا کہ یہ میچ ریئل میڈرڈ آسانی سے جیت لے گا تو میچ کے ۸۳؍ منٹ نوجوان کھلاڑی انشو فاتی نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرتے ہوئے بارسلونا کو برابری دلا دی۔  اضافی وقت میں ۹۸؍ویں منٹ میں فیڈریکو ویلورڈے نے گیند کو جال میں الجھیا کر رئیل میڈرڈ کو۲؍کے مقابلے۳؍سے جیت دلادی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ایل کلاسیکو میں رئیل میڈرڈ کی لگاتار پانچویں جیت تھی۔ سپر کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ۱۳؍ جنوری کو ریاض میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور ایتھلیٹک بلباؤ کے درمیان کھیلا جائےگا ۔ اس سیمی فائنل کی فاتح ٹیم۱۶؍ جنوری کو فائنل میں رئیل میڈرڈ سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK