Inquilab Logo

مانچسٹر سٹی کے اتحاد اسٹیڈیم میں ریئل میڈرڈ کا سخت امتحان

Updated: May 17, 2023, 12:48 PM IST | Manchester

چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں مانچسٹر سٹی کے حوصلے بلند۔ ریئل کوزیادہ گول کرنے کی ضرورت

Real Madrid football club players busy in practice before the match
ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے کھلاڑی میچ سے قبل پریکٹس میں مصروف

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل) میں خطاب جیتنے سے چند قدم کے فاصلے پر موجود مانچسٹر سٹی فٹبال کلب بدھ کی دیر رات ریئل میڈرڈ کو اپنے گھریلو میدان پر زیر کرکے چمپئن لیگ کے فائنل میں جگہ بنانے کے مقصد سے کھیلے گا۔ چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کی  ٹیم سٹی کے گھریلو میدان اتحاد اسٹیڈیم سخت امتحان سے گزرے گی کیونکہ اسے زیادہ گول کے ساتھ اس میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ خیال رہے کہ پچھلے ہفتے پہلے مرحلے کا میچ ریئل میڈرڈ کے میدان پر کھیلا گیا تھا جس میں کیون ڈی برائن کے گول کی بدولت سٹی نے میچ ۱۔۱؍ گول سے ڈرا کروا دیا تھا۔ 
 منیجر پیپ گارڈیالا کی ٹیم اس وقت زبردست فارم میںہے اور اس نے ای پی ایل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے دوسری پوزیشن موجود آرسنل سے ۴؍پوائنٹس کی سبقت بھی لے لی ہے۔ اس لئے ریئل کے خلاف اس جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔   مانچسٹر سٹی نے ای پی ایل میں اپنے گزشتہ میچ میں  ایورٹن کو اس کے ہی میدان پر ۰۔۳؍ گول سے شکست دے کر شاندار مظاہرہ کیا تھا۔ اس میچ میں اس کے اسٹار کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے ایک اورا یلکائی غندوغان نے ۲؍ گول کئے تھے۔ سٹی کے سبھی کھلاڑی گول کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے ہیں۔ 
 دوسری طرف  ریئل  میڈرڈفٹبال کلب اس وقت لا لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر د وسرے نمبر پر ہے اور اس سیزن میں اب تک گھریلو محاذ پر اس کے نتائج اچھے نہیں رہے ہیں۔ حالانکہ اس نے لالیگا کا خطاب گنوا دیا ہے اور بارسلونا کلب نے یہ خطاب سیزن ختم ہونے سے پہلے ہی جیت لیا ہے۔ریئل نے گزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کی تھی اور اس نے گیٹافے کو۰۔۱؍ گول  سے ہرا دیا تھا۔ حالانکہ اس کے منیجر کارلو اینسیلوٹی نے اس میچ میں ریئل کی بی ٹیم کو موقع دیا تھا۔ یوئیفا چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کیلئے کریم بینزیما جیسے اسٹار کھلاڑی کو آرام دیا گیا تھا۔ اس لئے ریئل کی ٹیم کو جدوجہد کرنے کے بعد کامیابی نصیب ہوئی تھی۔ ریئل میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان اب تک ۱۱؍ میچ ہوئے ہیں اور ان دونوں نے ۴۔۴؍ میچ جیتے ہیں۔ پیپ گارڈیالا کی کوچنگ میں مانچسٹر سٹی نے ریئل کے سامنے گزشتہ ۵؍ میچوں میں سے صرف ایک میں شکست پائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے ۳؍ میچ جیت لئے تھے۔ سٹی کے مقابلے  ریئل کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ اس نے سٹی کے خلاف اپنے ۳؍ بیرون شہر میچ ہارے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK