ریئل میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پریز نے اعلان کیا کہ وہ کلب کے ملکیت کے ماڈل میں تبدیلی لانے جا رہے ہیں تاکہ پہلی بار بیرونی نجی سرمایہ کاری کی اجازت دی جا سکے، جس سے مداحوں میں ملا جلا ردعمل نظر آرہا ہے۔
EPAPER
Updated: November 26, 2025, 8:58 PM IST | Madrid
ریئل میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پریز نے اعلان کیا کہ وہ کلب کے ملکیت کے ماڈل میں تبدیلی لانے جا رہے ہیں تاکہ پہلی بار بیرونی نجی سرمایہ کاری کی اجازت دی جا سکے، جس سے مداحوں میں ملا جلا ردعمل نظر آرہا ہے۔
ریئل میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پریز نے اعلان کیا کہ وہ کلب کے ملکیت کے ماڈل میں تبدیلی لانے جا رہے ہیں تاکہ پہلی بار بیرونی نجی سرمایہ کاری کی اجازت دی جا سکے، جس سے مداحوں میں ملا جلا ردعمل نظر آرہا ہے۔
پریز کے مطابق نجی ایکویٹی سرمایہ کار کلب میں ۱۰؍ فیصد تک حصہ خرید سکتے ہیں، جو کلب کی۱۲۳؍ سالہ تاریخ میں پہلی بار ممکن ہو گا۔کچھ مداحوں نے اس منصوبے کی مخالفت کی، انہیں خدشہ ہے کہ یہ کلب کا حصہ فروخت کرنے کے مترادف ہے، حالانکہ ریئل میڈرڈ دنیا کا سب سے امیر فٹ بال کلب ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ حالیہ برسوں میں کلب نے رکنیت کے قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں۔
دوسری جانب کچھ مداح اس منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں، انہیں یقین ہے کہ یہ کاروباری نقطہ نظر سے درست ہے اور کلب کی کامیابی کی راہ پر اثر نہیں ڈالے گا۔ ریئل میڈرڈ نے اب تک ۳۶؍ بار اسپین کی ڈومیسٹک لیگ جیتی ہے اور ۱۵؍ بار یوئیفا چیمپئن لیگ کے ریکارڈ جیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ایپل میں ایک بارپھر لے آف، سیلز ٹیم میں درجنوں عہدوں کی برطرفی
پریز نے کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کو حصہ دینے کا منصوبہ مستقبل کے فٹ بال کے لیے لازمی ہے۔ انہوں نے کلب کے اراکین سے کہا کہ وہ ایک غیر معمولی اجلاس میں آئینی اصلاحات کی تجویز پیش کریں گے تاکہ بیرونی سرمایہ کار اقلیت کا حصہ لے سکیں۔
پریز نے کہا کہ ’’ہم اب بھی ممبران کا کلب رہیں گے، لیکن ہمیں ایک ذیلی کمپنی بنانی ہوگی جس میں ایک لاکھ اراکین ہمیشہ مکمل کنٹرول رکھیں گے۔ اس ذیلی کمپنی میں ایک یا زیادہ سرمایہ کاروں سے ۵؍ فیصد یا زیادہ سے زیادہ۱۰؍ فیصد تک کا حصہ شامل کیا جا سکتا ہے، جو طویل مدتی اور اپنے وسائل سے کلب کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں۔۷۸؍ سالہ پریز نے کہا کہ اس منصوبے سے کلب کی مالیت کی سب سے واضح اور مؤثر تشخیص ممکن ہوگی ۔