• Wed, 26 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کی ’’دھرندھر‘‘ کا نغمہ ’’عشق جلا کر‘‘ (کارواں) ریلیز، ۱۹۶۰ء کی قوالی سوشل میڈیا پر وائرل

Updated: November 26, 2025, 8:56 PM IST | Mumbai

حال ہی میں آدتیہ دھر کی فلم ’’دھرندھر کا ٹریلر ریلیز ہوا تو آخر میں پیش کئے جانے والے ایک گیت نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مبذول کر لی۔ یہ گیت ۱۹۶۰ء کی ہندی فلم ’’برسات کی رات‘‘ کی مشہور قوالی کا دوبارہ تخلیق شدہ ورژن ہے۔

Dhurandhar.Photo:INN
دھرندھر۔ تصویر:آئی این این

حال ہی میں آدتیہ دھر کی فلم ’’دھرندھر کا ٹریلر  ریلیز ہوا تو آخر میں  پیش کئے جانے والے ایک گیت  نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مبذول کر لی۔ یہ گیت  ۱۹۶۰ء کی ہندی فلم ’’برسات کی رات‘‘ کی مشہور   قوالی کا  دوبارہ تخلیق شدہ  ورژن  ہے۔ ۱۹۶۰ء کی فلم کے گیت کا  عنوان ’’نا تو کاروان کی تلاش ہے‘‘ تھا ۔  
رنویر سنگھ کی آنے والی فلم ‘‘دھرندھر‘‘ کا ایک اور نیا گانا ریلیز کر دیا گیا ہے۔ گانے کا نام ’’کارواں‘‘  ہے۔ اس ویڈیو گانے میں رنویر بالکل شاندار نظر آ رہے ہیں۔ شاشوت سچدیو، شہزاد علی  اور کچھ دیگر  گلوکاروں نے اس گانے میں تعاون کیا ہے۔فلم کے ہدایتکار آدتیہ دھر جنہوں نے  فلم اُُُُُُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک  بنائی تھی، اب دھرندھر  نامی فلم لے کر آرہے ہیں، جس میں رنویر سنگھ اور اداکارہ سارہ ارجن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ شائقین اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہیں۔
 فلمسازوں  نے فلم کا نیا گانا ریلیز کرکے اپنے جوش و خروش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔۲۵؍ نومبر کو، میکرز نے فلم کا ایک نیا گانا ریلیز کیا، جس کا نام ’’عشق  جلاکر  کارواں  ہے۔ دھن کافی دلکش ہیں  اور لوگ اسے پسند کر رہے ہیں۔ اس گانے میں رنویر سنگھ کا روپ کافی متاثر کن ہے۔ وہ کافی الگ لگ رہے ہیں۔ درحقیقت وہ اس فلم میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے۔ اس گانے کی موسیقی شاشوت سچدیو اور روشن نے دی ہے۔ شاشوت سچدیو، شہزاد علی، شوبھدیپ داس چودھری، اور ارمان خان نے آواز دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ کی تاریخی کامیابی، ہندوستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

گانے کی ریلیز ملتوی کر دی گئی
یہ گانا اصل میں۲۴؍ نومبر کو ریلیز ہونا تھا  تاہم، ہندی سنیما کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کا اس دن انتقال ہوگیا، جس کے بعد میکرز نے گانے کی ریلیز ملتوی کر دی۔ اس سے قبل، میکرز نے ’’دھرندھر‘‘ کا ٹائٹل ٹریک ریلیز کیا تھا، جسے خوب پذیرائی ملی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اب ’’کارواں‘‘ گانے کو پذیرائی مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایپل میں ایک بارپھر لے آف، سیلز ٹیم میں درجنوں عہدوں کی برطرفی

فلم ’’دھرندھر‘‘ کی ریلیز کی تاریخ 
فلم بنانے والے اس کی ریلیز سے پہلے ہی اس کے ارد گرد چہ مگوئیاں کر رہے ہیں۔ ٹریلر کو شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد رنویر اس کے ساتھ کیسا پرفارم کریں گے۔ یہ فلم۵؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سنجے دت، ارجن رامپال، اکشے کھنہ اور آر مادھون بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK