Inquilab Logo

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ریئل میڈرڈ کی ایٹلیٹیکو میڈرڈ پرفتح

Updated: January 14, 2020, 1:39 PM IST | Agency | Jeddah

کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اسپینش سپرکپ کے فائنل میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے دی۔

ریئل میڈرڈ کی اسپینش سپرکپ فاتح ٹیم ۔تصویر : پی ٹی آئی
ریئل میڈرڈ کی اسپینش سپرکپ فاتح ٹیم ۔تصویر : پی ٹی آئی

 جدہ  : کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اسپینش سپرکپ کے فائنل میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ایک کے مقابلے ۴؍گول سے شکست دے دی۔ اس میچ کے فُل ٹائم اور اضافی  وقت تک کوئی گول نہیں ہواتھا۔ ریئل میڈرڈنے۱۱؍ویں مرتبہ اسپینش سپرکپ خطاب پر اپنا قبضہ کیا ہے۔ 
 اتوار کی دیر رات ہو نے والے میچ میں ریئل  کے گول کیپر تھیبوٹ کورٹیئس اور ایٹلیٹیکو کے گول کیپر جان اوبلاک نے زبردست گول کیپنگ کی اوراسٹرائیکرس کو گول کرنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔ دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی دیکھنے کو ملی ۔ میچ کے فُل ٹائم تک کوئی گول نہیںہوا اور اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ میں ایٹلیٹیکوکے ۵؍ کھلاڑیوں کویلو کارڈ ملا جن میں فلیپ، تھامس، جوزے گیمینز، اسٹیفن ساوچ  اور اینجل کوریا  شامل تھے۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے یلو کارڈ پانے والوںمیں فیرلینڈمینڈی ، لوکا ماڈرچ اور ڈینیل کروایل کا نام شامل تھا۔ ریئل کے کھلاڑی فریڈریکو والورڈی کو دو مرتبہ یلو کارڈملا اور انہیں ریڈ کارڈ دکھا کرریفری نے میدان سے باہر کردیا۔ 
 میچ کے ۱۲۰؍منٹ کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا دور شروع ہوا اور اس میں ریئل نے پنالٹی پر گول کئے۔ ریئل میڈرڈ کی جانب سے ڈینیل کروایل ، روڈریگو، لوکاماڈرچ اور سرجیو راموس نے پنالٹی پرگول کئے جبکہ ایٹلیٹیکو کی جانب سے ساؤل نیگوئیز، تھامس نے اپنی پنالٹی ضائع کردی۔کیران ٹریپیئرنے صرف ایک گول کیا۔ اسپینش سپرکپ جیتنے کے بعد اب ریئل میڈرڈکی نظر چمپئن لیگ اور لالیگا کے خطاب پر مرکوز ہوگئی ہے۔ لالیگا میں بارسلونا فٹبال کلب اور ریئل کے درمیان گول کا ہی فرق ہے ورنہ دونوں کے پوائنٹس برابر ہیں۔ چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۱۶؍میں ریئل میڈرڈ کا مقابلہ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب  سے ہوگا جوکہ اگلے ماہ کھیلا جائےگا۔ 
 میچ کے بعدریئل کے گول کیپر کورٹیئس نے کہاکہ میں نے ایٹلیٹیکو کے اسٹرائیکرس کو گول کرنے سے روکے رکھا۔ساؤل میرے لئے پریشانی کا باعث تھے لیکن میں نے تھامس کے ذہن کو پڑھ لیا تھا۔ ایٹلیٹیکو کے کھلاڑی الوارو موراتا نے گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن فیڈریکو والورڈی نے انہیں گرا دیا۔ ریئل کے کھلاڑی کو اس پر ریڈ کارڈ ملا۔ 
 والورڈی نے کہاکہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا  اس لئے میں الوارو سے معذرت کرتاہوں۔ میرے لئے اس وقت ایک ہی متبادل تھا اور وہ یہ تھا کہ میں میدان چھوڑ جاؤں۔ایٹلیٹیکو کے کوچ نے بتایاکہ موراتا کو گرانا ہمارے لئے   اچھا لمحہ نہیں تھاکیونکہ ا س کی وجہ سے ہم نے میچ گنوا دیا۔ فایح ٹیم کے کوچ زین الدین زیدان نے  والورڈی کے معاملے پر کہاکہ اگر کوئی بھی اس کی جگہ ہوتا تو وہ ایسا ہی کرتا۔ خیال رہے کہ زیدان ریئل میڈرڈ کے کامیاب کوچ بن گئے ہیں۔ انہوں نے ۳؍مرتبہ چمپئن لیگ کا خطاب جیتا، ۲؍مرتبہ کلب ورلڈ کپ، یوئیفا سپرکپ اور اسپینش سپرکپ شامل ہیں۔ زیدان نے کہاکہ میں نے بحیثیت کھلاڑی اورکوچ بہت خطاب جیتے ہیں۔ میں کھلاڑیوںکو مبارکباد دیتاہوں کہ وہ بھی زیادہ محنت اور کوشش کےذریعہ بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK