Inquilab Logo

دباؤ میں پُر سکون رہنا روہت شرماکو کامیاب کپتان بناتاہے : لکشمن

Updated: May 30, 2020, 9:39 AM IST | New Delhi

تجربہ کار بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں کپتان کی حیثیت سے روہت شرما کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ دباؤ کے باوجود پرسکون رہنا ہے۔

Rohit Sharma. Photo : INN
روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

 تجربہ کار بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) میں کپتان کی حیثیت سے روہت شرما کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ دباؤ کے باوجود پرسکون رہنا ہے۔ ممبئی انڈینس کے ۳۳؍ سالہ کپتان روہت آئی پی ایل میں اب تک ۴؍ خطاب جیت چکے ہیں ۔ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے وہ ایک خطاب آگے ہیں ۔ اس سے وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں ۔ لکشمن نے یاد کیا کہ ڈیکن چارجرس کی جانب سے پہلے آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے روہت ایک بلے باز اور لیڈر کی حیثیت سے کیسے بہتر ہوگئے تھے۔ اسٹار اسپورٹس `کرکٹ کنکٹڈ میں انہوں نے کہا ’’وہ تب ہی ایک لیڈر بنے جب وہ ڈیکن چارجرس کی ٹیم میں تھے۔ جب وہ پہلے سال میں آئے تھے تو وہ بہت جوان تھے اور پھر ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ میں شرکت کرچکے تھے۔ لکشمن نے کہا’’ہماری ٹیم آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی تھی لیکن روہت نے اپنا بہترین کھیل دکھایا۔ مڈل آرڈر میں دباؤ میں جس طرح انہوں نے بلے باز کی وہ لاجواب تھی۔‘‘روہت آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے اب تک۱۸۸؍ میچوں میں ۳۱ء۶۰؍ کے اوسط سے۴۸۹۸؍ رن بنائے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور۱۰۹؍ رن ناٹ آؤٹ ہے۔ لکشمن نے کہا ہر میچ اور ہر کامیابی کے بعد ان کا اعتماد بڑھتا گیا۔ وہ نوجوانوں کی مدد کرتے ہیں ، تجربے بانٹتے ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK