• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرانی کپ کیلئے رشبھ پنت کپتان اور سرفراز خان نائب کپتان مقرر

Updated: September 18, 2026, 12:44 PM IST | Agency | Mumbai

ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے رشبھ پنت کو ۲۶۔۲۰۲۵ء رنجی ٹرافی چمپئن جموں کشمیر کے خلاف ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت سونپی گئی ہے۔

Rishabh Pant. Photo: INN
رشبھ پنت۔ تصویر: آئی این این

ویسٹ انڈیز کے خلاف یک روزہ سیریز کیلئے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والے رشبھ پنت کو ۲۶۔۲۰۲۵ء رنجی ٹرافی چمپئن جموں کشمیر کے خلاف ایرانی کپ میچ میں ریسٹ آف انڈیا کی قیادت سونپی گئی ہے۔ سرفراز خان کو پنت کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔  کمر کے نچلے حصے میں کھنچاؤ کے سبب طویل عرصے سے کھیل سے باہر آکاش دیپ فٹنس کی شرط پر ایرانی کپ میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ اتفاق سے آکاش دیپ نے آخری میچ فروری ۲۰۲۶ء میں رنجی ٹرافی میں جموں کشمیر کے خلاف کھیلا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ڈیوس کپ: ہندوستان کے سامنے جنوبی کوریا کا چیلنج

ٹیم میں تیز گیند بازوں میں مکیش کمار، مکیش چودھری اور آرین پانڈے بھی شامل ہیں جبکہ انکول رائے اسپن شعبے میں مانَو سوتھار اور سارَانش جین کے ساتھ شامل ہوئے ہیں، جو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے۔ ریسٹ آف انڈیا کی ٹیم میں آر سمرن اور آیوش دوسیجا بھی شامل ہیں، جو گزشتہ رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ رن بنانے والے پہلے ۲؍ بلے باز تھے۔ ریسٹ آف انڈیا ٹیم: رشبھ پنت (کپتان)، سنَت سانگوان، شکھر موہن، سدیپ گھرامی، سرفراز خان (نائب کپتان)، سمرن روی چندرن، مانَو سوتھار، سارَانش جین، آکاش دیپ*، مکیش کمار، مکیش چودھری، آریان جویال (وکٹ کیپر)، آریان پانڈے، انکول رائے، آیوش دوسیجا۔ایرانی کپ کا فائنل ایک سے۵؍اکتوبر تک سری نگر کے شیرِ کشمیر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK