Inquilab Logo

رونالڈو ۱۰۰؍بین الاقوامی گول کرنے والے یورپ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے فٹبالر

Updated: September 10, 2020, 5:01 PM IST | Agency | Paris

یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں سویڈن کے خلاف ۲؍گول کرکے بین الاقوامی سطح پر اپنے گول کی تعداد ۱۰۱؍کردی۔ پرتگال نے میچ جیت لیا

Cristiano Ronaldo. Picture:INN
کرسٹیانورونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی سطح پر ۱۰۰؍گول کرنے والے  پہلے یوروپی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ عالمی سطح پر وہ دوسرے نمبرپرہیں۔ ان سے پہلے ایران کے کامیاب فٹبالر علی دایی ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو کے گول کی تعداد اب۱۰۱؍ہوگئی ہے جبکہ علی دایی کے گول کی تعداد ۱۰۹؍ہے۔سبھی قیاس آرائی کررہے ہیں کہ جلد ہی رونالڈو ان کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔  منگل کی دیررات یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے اپنے بیرون ملک میچ میں سویڈن کو صفر۔۲؍ سے شکست دے دی اور یہ دونوں گول اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کئے ہیں۔ان کے ۲؍گول کی بدولت پرتگال نے لیگ میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی۔ خیال رہے کہ پرتگال کا پہلا مقابلہ کروشیا سے تھا جس میں پرتگالی ٹیم نے ۱۔۴؍ سےکامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں رونالڈو نے شرکت نہیں کی تھی کیونکہ وہ زخمی تھے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے۔ یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سویڈن کو ۲؍ گول سے ہرا دیا، دونوں گول رونالڈو نے کئے۔سویڈن کے خلاف میچ میں پرتگال کے کپتان نے۴۵؍ ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے، ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی دایی۱۰۹؍ گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے ہاف میں بھی سویڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی۔۷۲؍ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔میچ میں پرتگال نے سویڈن کے خلاف صفر۔۲؍ سے کامیابی حاصل کی۔ خیال رہےکہ رونالڈو کو سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے  مزید ۹؍گولز درکار ہیں۔ ایران کے علی دایی نے۱۴۹؍ میچ میں۱۰۹؍ گولزاسکور کئے تھے۔ اٹلی کے یووینٹس فٹبال کلب کیلئے کھیلنے والے کرسٹیانورونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد بھی۷۴۹؍ ہو گئی ہے۔۲۰۱۸ء کے ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے یوروپ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ انہوں نے ہنگری کے لیجنڈ کھلاڑی فرینک پُسکاس کے ۸۴؍گول کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اب وہ علی دایی کے ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK