Inquilab Logo

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک، مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹوٹنہم پرسنسنی خیز فتح

Updated: March 14, 2022, 2:19 PM IST | Agency | Manchester

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ ٹوٹنہم کیلئے واحد گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی پر کیا

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

  انگلش پریمیر لیگ  (ای پی ایل ) میں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔ سنیچر کی دیر رات ہونےو الے ہائی پروفائل میچ میں یونائٹیڈ نے اپنے گھریلو میدان پر ٹوٹنہم ہاٹسپر کو ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دےدی اور پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ اس فتح کے بعد وہ ٹاپ ۴؍ میں پہنچ گیا ہے لیکن آرسنل اور اس کے درمیان محض ۲؍پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔ حالانکہ آرسنل کے میچوں کی تعداد بھی اس سے کم ہے۔   مانچسٹر یونائٹیڈ نے ۲۹؍میچوں میں ۵۰؍ پوائنٹس حاصل کئے جبکہ آرسنل فٹبال کلب نے ۲۵؍میچوں میں ۴۸؍پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ اس لئے گنرس کا ٹاپ ۴؍میں رہنے کا زیادہ امکان ہے۔ اس وقت آرسنل کی ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے ۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر کے ساتھ ہونے والے میچ میں دونوں جانب سے زبردست رسہ کشی دیکھنے کو ملی تھی۔     کرسٹیانو رونالڈونے میچ کے آغاز ہی سے اپناجلوہ دکھانا شروع کردیا  اور ۱۲؍ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹوٹنہم پر دباؤڈالا۔ ۳۵؍ ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی پر  ٹوٹنہم کپتان ہیری کین نےبرابری کا گول کردیا۔ اس گول کے ۳؍منٹ بعد ہی کرسٹیانو رونالڈو نے جیڈو سانچوکی مدد سے ٹیم کیلئے دوسرا گول کیا اور اسکور ایک ۔۲؍ گول کردیا۔   میچ کے دوسرے ہاف میں مانچسٹر کیلئے شروعات اچھی نہیں ہوئی اور اس کے کھلاڑی ہیری ماگیر نے اون گول کرکے حریف ٹیم کے اسکور میں اضافہ کردیا۔ اس گول کے بعد اسکور ۲۔۲؍ گول رہا۔ ۸۱؍ویں منٹ میں رونالڈو نے اے ٹیلیس کی مدد سے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اور ٹیم کو بھی فاتح بنادیا۔ میچ کے اختتام پر اسکور ۲۔۳؍ رہا اور یونائٹیڈ نے اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK