Inquilab Logo

کھلاڑیوں کی تنخواہ میں تخفیف ہوسکتی ہے : روٹ

Updated: April 01, 2020, 11:54 AM IST | Agency | London

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران اور سیزن پر مرتب ہونے والے اس کے اثرات کے سبب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کھلاڑیوں کی تنخواہ میں تخفیف کرسکتا ہے۔

Joe Root - Pic : INN
جو روٹ ۔ تصویر : آئی این این

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا بحران اور سیزن پر مرتب ہونے والے اس کے  اثرات کے سبب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کھلاڑیوں کی تنخواہ میں تخفیف کرسکتا ہے۔
 انگلینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے۲۸؍ مئی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی  ہیں اور ایسے میں بورڈ کو اس کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ روٹ کو لگتا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سرگرمیاں ٹھپ ہونے سے مرکزی معاہدے میں شامل کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کمی کی جا سکتی ہے۔ روٹ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے آنے والے ہفتے میں اس پر بحث کی جائے گی لیکن یہ بات چیت ای سی بی اور پی سی اے کے درمیان ہوگی۔ اگرچہ جب تک اس پر کوئی بات نہیں ہوتی میں اس پر توجہ نہیں دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ صرف خود کو فٹ رکھنے پر ہے اور ہم جلد ہی کرکٹ کے میدان پرلوٹنا چاہتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK