Inquilab Logo Happiest Places to Work

فاف ڈو پلیسس اور ہیزل ووڈ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورکی فتح

Updated: April 21, 2022, 11:49 AM IST | Agency | Mumbai

رائل چیلنجرزبنگلور نے آئی پی ایل کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو۱۸؍ رن سے ہرا دیا۔کپتان فاف ڈوپلیسس نے ۹۶؍رن بنائے

Faf du Plessis, captain of Royal Challengers Bangalore.Picture:INN
رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کپتانی اننگز کھیلنے والے فاف ڈوپلیسس ۔ تصویر: آئی این این

سلامی بلے باز فاف ڈو پلیسس (۹۶؍رن) کی کپتانی والی اننگز اور تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ (۲۵؍ رن  پر۴؍ وکٹ) کی جارح گیند بازی کی بدولت منگل کو رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو۱۸؍ رن سے  ہرا دیا۔ بنگلور نے۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۱؍ رن بنائے جبکہ لکھنؤ کی ٹیم ۸؍ وکٹ پر محض ۱۶۳؍ رن ہی بنا سکی۔ ۷؍ میچوں میں بنگلور کی یہ ۵؍ویںجیت ہے اور وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ لکھنؤ کی ٹیم ۷؍ میچوں میں تیسری ہار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ نے تیسرے ہی اوور میں کوئنٹن ڈی کاک کا وکٹ گنوا دیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے ڈی کاک کو آؤٹ کرنے کے بعد منیش پانڈے نے ۳۳؍ رن  بنا کر پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان لوکیش راہل اور کرونال  پانڈیا نے تیسرے وکٹ کیلئے ۳۳؍ رن جوڑے۔ راہل۲۴؍ گیندوں پر۳۰؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دیپک ہڈا۱۳؍ رن بنانے کے بعد ٹیم کے ۱۰۰؍رن  کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کرونال پانڈیا ۲۸؍ گیندوں پر۴۲؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اب تک کے بہترین بلے باز رہنے والے آیوش بڈونی دباؤ کو سنبھال نہ سکے اور۱۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ہیزل ووڈ نے بڈونی کو اپنا تیسرا شکار بنایا۔ اس کے بعد ہیزل ووڈ نے مارکس اسٹوئنس (۲۴؍رن) کو آؤٹ کرکے لکھنؤ کی بقیہ جدوجہد کو ختم کردیا۔ لکھنؤ کو آخری اوور میں۳۱؍ رن  درکار تھے اور میچ بنگلور میں  جھولی  میں چلا گیا تھا۔ ڈیتھ اوورس میں لکھنؤ کی بلے بازی دباؤ کا شکار ہوگئی۔ ہیزل ووڈ نے ۲۵؍ رن کے عوض ۴؍ وکٹ لئے۔بنگلور۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر پوائنٹس ٹیبل پر آگیا ہے۔ بنگلورکی ٹیم کو تاہم اپنے نیٹ رن ریٹ کو دیکھنا ہوگا  اس کے باوجود یہ ایک اچھی ٹیم کی کوشش تھی  جب کہ فاف نے پہلے جادوجگایا، ہیزل ووڈ نے دکھایا کہ وہ کیوں اب تک کے بہترین  ٹی۲۰؍ گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔  ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی اسٹیڈیم میں ٹاس ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو پہلے ہی اوور میں ۲؍ جھٹکے لگے جب دشمنت چمیرا کی پانچویں گیند پر انوج راوت (۴؍رن) اور چھٹی گیند پر راٹ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ لیکن دوسرے کنارے پر جمے  ہوئے ڈو پلیسس کے ارادے جارحانہ تھے جس کا اندازہ لکھنؤ کے کھلاڑیوں کو   ہر اوور کے بعد ہوتا چلا گیا۔ کپتان فاف ڈو پلیسس نے ایک کنارے پر جمے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۹۶؍ رن محض ۶۴؍گیندوں پر بنائے جس میں ان کے ۲؍ بہترین  چھکے اور۱۱؍ چوکے شامل ہیں۔ سنچری کے راستے پر ڈو پلیسس کی اننگز نے جیسن ہولڈر کی اننگز کا خاتمہ کر دیا جب وہ اننگز کے آخری اوور میں سست باؤنسر کرنے کی کوشش میں ڈیپ بیکورڈ اسکوائر پر کھڑے اسٹوئنس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK