Inquilab Logo

ٹاپ ۲؍مقام پر رائل چیلنجرز بنگلور کی نظر

Updated: October 06, 2021, 12:29 PM IST | Agency | Abu Dhabi

آج آئی پی ایل کی سب سے کمزور سن رائزرس حیدرآبا د سے وراٹ کوہلی کی ٹیم کا مقابلہ۔ بنگلور کی ٹیم پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہے

 Team Royal Challengers Bangalore.Picture:INN
ٹاپ ۲؍مقام پر رائل چیلنجرز بنگلور کی نظر۔ تصویر: آئی این این

پلے آف میں جگہ بنانےکے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) بدھ کو یہاں آئی پی ایل کی مسلسل شکستوں سے دوچار سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف بڑی جیت کے ساتھ ٹاپ ۲؍ پرلیگ مہم کا  اختتام کرنا چاہے گی۔  آر سی بی ، اپنے پہلے آئی پی ایل خطاب کی تلاش میں  ہے، اس وقت وہ ۱۲؍ میچوں میں۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جمعہ کو دہلی کے خلاف لیگ مرحلے کے اپنے آخری میچ سے قبل سن رائزرس پر فتح آر سی بی کے حوصلے کو بڑھا دے گی۔ اگرآر سی بی اپنے آخری دونوں میچ جیتتا ہے تو وہ۲۰؍ پوائنٹس پر پہنچ جائے گا اور اسے ٹاپ ۲؍ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔ دوسرے مرحلے کے آغاز میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) سے ہارنے کے بعد آر سی بی نے اچھا مقابلہ کیااور لگاتار ۳؍ میچ جیت کر پلے آف میں جگہ بنالی۔ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم اپنی جیتی ہوئی مہم کو جاری رکھنے پر غور کرے گی۔ کوہلی اب تک بڑا اسکور نہیں بنا سکے ہیں لیکن وہ اچھے فارم میںہیں۔ نوجوان اوپنر دیودت پڈیکل نے بھی ان کے ساتھ اہم رول اداکیا ہے تاہم آل راؤنڈر گلین میکسویل شاندار رہے ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرس کو اس سیزن میں زیادہ مواقع نہیں ملے ہیں  جو ظاہر کرتا ہے کہ آر سی بی کا ٹاپ آرڈر کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ آر سی بی کے گیندبازوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تیز گیندبازی  شعبے میں محمد سراج ، جارج گارٹن اور ہرشل پٹیل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں  جبکہ یزویندر سنگھ چہل اسپن شعبے  میں اچھا کام کر رہے ہیں۔
 دوسری طرف سن رائزرس کی ٹیم اس سیزن کےآخر میں شکست پانا پسند نہیں کرےگی۔ مسلسل شکستوں کی وجہ سے اس کی ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہرہوگئی  ہے۔اس  نے  ۱۲؍ میں سے صرف ۲؍ میچ جیتے ہیں اور پوائنٹ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔ دوسرے مرحلے میں اس نے راجستھان رائلز کیخلاف میچ میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK