Inquilab Logo

رائلز کی ٹیم چنئی کو شکست دے کر ٹیبل پر ٹاپ پر پہنچ گئی

Updated: April 29, 2023, 12:52 PM IST | Jaipur

رائلز ۸؍ میچوں میں ۵؍ جیت اور ۳؍ ہار کے ساتھ۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل کے ٹاپ پر پہنچ گئی ہے

Rajasthan Royals batsman Yashvi Jaiswal played well
راجستھان رائلز کے بلے باز یشسوی جیسوال نے اچھی بلے بازی کی

قابل بلے باز یشسوی جیسوال (۴۳؍ گیندوں پر۷۷؍رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے بعد روی چندرن اشون (۳۵/۲) اور ایڈم زمپا (۲۲/۳) کی اسپن جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو انڈین پریمیر لیگ میں جمعرات کو چنئی سپر کنگز کے خلاف۳۲؍ رن کی مضبوط کامیابی سے ہمکنارکردیا۔جیسوال نے۴۳؍گیندوں پر۸؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۷۷؍رن بنائے اور رائلز کو ۲۰۲؍رن تک پہنچادیا، جو سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ جواب میں، چنئی شیوم دوبے (۳۳؍ گیندوں، ۵۲؍ رن) کی آتشیں نصف سنچری کے باوجود صرف۱۷۰؍ رن  تک ہی پہنچ سکی۔شیوم دوبے نے چنئی کیلئے آخر تک مقابلہ کیا، انہوں نے۳۳؍گیندوں پر ۲؍چوکوں اور۴؍ چھکوں کی مدد سے۵۲؍رن بنائے۔ چنئی کو۱۲؍ گیندوں پر۴۶؍ رن درکار تھے۔ جیسن ہولڈر نے۱۹؍ویں اوور میں محض ۹؍ رن دے کر چنئی کو میچ سے باہر کر دیا۔ رائلز ۸؍ میچوں میں ۵؍ جیت اور ۳؍ ہار کے ساتھ۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل کے ٹاپ پر پہنچ گئی ہے جبکہ چنئی اتنے ہی میچوں میں ۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ گجرات ٹائٹنس ۷؍ میچوں میں۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK