Inquilab Logo Happiest Places to Work

روانڈا کے بلے باز حمزہ خان کا ٹی۔ ۲۰؍کرکٹ میں تہلکہ

Updated: May 26, 2026, 12:54 PM IST | Kigali

پاکستان نژاد کھلاڑی نے ٹی۔ ۲۰؍کرکٹ کا دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا ڈالا۔

Hamza Khan scored 164 runs. Photo: INN
حمزہ خان نے ۱۶۴؍رن بنائے۔ تصویر: آئی این این

پاکستان کے پشاور میں پیدا ہونے والے روانڈا کے بلے باز حمزہ خان نے اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ افریقہ سب ریجنل کوالیفائر میں آئیوری کوسٹ کے خلاف ناقابل شکست ۱۶۴؍ رن بنا کر مردوں کی ٹی۔ ۲۰؍ تاریخ کی سب سے نمایاں اننگز میں سے ایک کھیلی۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز ن۲۵۲ء۳۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف ۶۵؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ۱۵؍ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کے ۱۵؍ چھکے کسی ایک ٹی۔ ۲۰؍ اننگز میں مشترکہ طور پر چوتھے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: جوفرا آرچر پرپل کیپ کی دوڑ میں شامل، سدرشن نے اورنج کیپ لی

پشاور میں پیدا ہونے والے کھلاڑی کی ۱۶۴؍ رنوں کی اننگز مردوں ک ٹی۔ ۲۰؍ انٹرنیشنل مقابلوں میں ۲۰۱۸ءمیں زمبابوے کے خلاف آسٹریلیا کیلئے ایرون فنچ کے ۱۷۲؍ رنوں کے بعد دوسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ حمزہ خان نے ۲۰۱۹ء میں آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کیلئے حضرت اللہ زئی کے ناٹ آؤٹ ۱۶۲؍ رنوں کا ریکارڈ توڑا اور روانڈا کو ۲؍ وکٹوں پر ۲۸۸؍رن بنانے میں مدد کی۔ روانڈا کا ٹوٹل مردوں کی ٹی۔ ۲۰؍تاریخ میں ساتواں سب سے بڑاٹوٹل ہے۔ انہوں نے اس سے قبل افتتاحی میچ میں کیمرون کے خلاف ناقابل شکست ۶۰؍ رن بنائے تھے۔ آئیوری کوسٹ ٹی۔ ۲۰؍ میں مشترکہ پانچویں سب سے کم مجموعی ۱۷؍رنوں پر آؤٹ ہو گئی۔ روانڈا کی ۲۷۱؍رنوں کی فتح مردوں کے ٹی۔ ۲۰؍میں تیسری سب سے زیادہ جیتنے والا مارجن ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK