اسپین نے اپنی ٹیم میں ۱۸؍سالہ کھلاڑی کو شامل کیا، ریئل میڈرڈ کیلئے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جگہ نہیں دی۔
EPAPER
Updated: May 26, 2026, 12:53 PM IST | Madrid
اسپین نے اپنی ٹیم میں ۱۸؍سالہ کھلاڑی کو شامل کیا، ریئل میڈرڈ کیلئے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جگہ نہیں دی۔
اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوینٹے نے پیر کے روز ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں بارسلونا کے ۱۸؍ سالہ اسٹارالامین جمال اور آرسنل کے مڈ فیلڈر میکل میرینو شامل ہیں۔ تاہم فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لئے ہسپانوی اسکواڈ میں ریئل میڈرڈ کا کوئی بھی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔ ڈین ہیوسن کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار دانی کاروازل انجری سے بھرپور سیزن کے باعث جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پاؤں کی فریکچر کے باعث جنوری سے باہر رہنے والے میرینو نے اتوار کو کرسٹل پیلس کے خلاف آرسنل کے آخری میچ میں واپسی کی، جس کے بعد انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
بارسلونا کے ایرک گارسیا اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے مارک پوبیل کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کال کیا گیا ہے جبکہ روبن لی نارمنڈ اور ڈین ہیوسن باہر ہو گئے ہیں۔ اسکواڈ میں بارسلونا کے کھلاڑیوں کا غلبہ ہے جن کی کل تعداد ۸؍ہے، بشمول گاوی، پیڈری، پاؤ کوبارسی اور لامین یمل۔
یہ بھی پڑھئے: تاریخی مقابلے میں انٹر میامی کی فتح، مگر میسی کی انجری سے شائقین کو مایوسی
واضح رہے کہ الامین جمال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچوں کے لئے ان کی شرکت مشکوک ہے، تاہم کوچ کو امید ہے کہ وہ دوسرے میچ تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ کوچ ڈی لا فوینٹے نے ریئل میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے پر کہا ’’میں قومی ٹیم کا کوچ ہوں اور میں یہ نہیں دیکھتا کہ کھلاڑی کس کلب سے آ رہے ہیں۔ میرے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ یہ فٹ بالرز قومی ٹیم کی نمائندگی پر فخر محسوس کریں۔ ‘‘اسپین اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز ۱۵؍ جون کو کیپ ورڈے کے خلاف کرے گا، جس کے بعد گروپ’ ایچ ‘ میں ان کا سامنا سعودی عرب اور یوراگوئے سے ہوگا۔
اسپین کا مکمل اسکواڈ
گول کیپرز: انائی سیمون، ڈیوڈ رایا، جوان گارسیا۔
ڈیفنڈرز: مارکوس لورینٹ، مارک پوبیل، پیڈرو پورو، ایمرک لاپورٹ، ایرک گارسیا، پاؤ کوبارسی، مارک ککوریلا، الیجینڈرو گریمالڈو۔ مڈ فیلڈرز: روڈری، مارٹن زوبیمینڈی، میکل میرینو، پیڈری، گاوی، فابین روئز، ایلکس بینا۔ فارورڈز: یریمی پینو، وکٹر مونیوز، میکل اویارزابال، فیران ٹورس، لامین یمل، دانی اولمو، نیکو ولیمز، بورجا ایگلیسیاس۔