Inquilab Logo

وراٹ کوہلی کے نشانہ پر سچن تینڈولکر کے چند ریکارڈ

Updated: May 28, 2020, 12:53 PM IST | Agency | New Delhi

جب کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی تو ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر کے کچھ ریکارڈ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے نام درج ہو سکتے ہیں۔

Sachin Tendulkar and Virat Kohli - Pic : INN
سچن تیندولکر اور وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این

جب کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ  کی واپسی ہوگی  تو ماسٹر بلاسٹر سچن تینڈولکر کے کچھ ریکارڈ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے نام درج ہو سکتے ہیں۔ 
 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ۱۰۰؍ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ تینڈولکر کے پاس ہے۔سنچریوں کے معاملے میں کوہلی  ابھی بہت پیچھے ہیں لیکن وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ماسٹر بلاسٹر کی  ۴۹؍سنچریوں سے دور نہیں ہیں اور اگر کرکٹ میچ آسانی سے ہوتے ہیں تو  وہ یہ ریکارڈ اگلے سال اپنے نام کر سکتے ہیں۔ کوہلی نے ون ڈے میچوں میں۴۳؍ سنچریاں اسکور کی ہیں اور انہیں تینڈولکر سے برابری کرنے  کے لئے صرف ۶ ؍سنچریاں درکار ہیں  تاہم   ہندوستان کی سرزمین پر تینڈولکر کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کے ریکارڈ کو برابر کرنے کے لئے انہیں صرف ایک سنچری کی ضرورت ہے۔ تینڈولکر نے گھریلو سرزمین پر۲۰؍  سنچری بنائی  ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے۱۹؍ سنچری اسکور کی ہیں۔
  کوہلی کرکٹ کی واپسی پر تینڈولکرکے جس   ون ڈے ریکارڈ کوپہلے توڑ سکتے ہیںوہ یہ ہے کہ سب سے کم اننگز میں۱۲؍ہزار رن مکمل کرناہے۔ تینڈولکر نے یہ کارنامہ۳۰۰؍ اننگز میں بنایاتھا جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے۳۱۴؍ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔ کوہلی نے اب تک ۲۴۸؍ میچوں کی۲۳۹؍ اننگز میں ۱۱۸۳۷؍رن بنائے ہیں اور۱۲؍ہزار  کے نشان سے صرف۱۳۳؍ رن پیچھے  ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ون ڈے میں سب سے کم اننگز میں۸؍ہزار ،۹؍ہزار ،۱۰؍ہزار اور۱۱؍ہزار رن  بنانے کا ریکارڈ بھی کوہلی کے نام ہے۔ انہوں نے ۱۰؍ ہزار اور۱۱؍ہزار رن کے لحاظ سے تینڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ اگر ٹیم امسال کے آخر میں ۴؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیائی دورے پر جاتی ہے تو کوہلی کینگروز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن اور سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ہندوستانی بلے باز بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK