Inquilab Logo Happiest Places to Work

سادیو مانے سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ واپس لینے کا حکم

Updated: March 23, 2026, 8:09 PM IST | Rabat

افریقی فٹ بال اس وقت ایک ایسی قانونی اور انتظامی جنگ کی لپیٹ میں ہے جس نے کھیل کے میدان کے فیصلوں کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ افریقی فٹ بال کنفیڈریشن ( سی ای ایف) نے ایک متنازع فیصلے میں سینیگال کے اسٹار کھلاڑی سادیو مانے کو اپنا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔

Sadio Mane.Photo:INN
سادیو مانے۔ تصویر:آئی این این

 افریقی فٹ بال اس وقت ایک ایسی قانونی اور انتظامی جنگ کی لپیٹ میں ہے جس نے کھیل کے میدان کے فیصلوں کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔ افریقی فٹ بال کنفیڈریشن ( سی ای ایف) نے ایک متنازع فیصلے میں سینیگال کے اسٹار کھلاڑی سادیو مانے کو اپنا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ   ایوارڈ واپس کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد فٹ بال کی دنیا میں کہرام مچ گیا ہے۔
۱۸؍ جنوری ۲۰۲۶ء کو رباط (مراکش) میں کھیلے جانے والے  افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل میں سینیگال نے مراکش کو اضافی وقت میں  ۰۔۱؍گول  سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ تاہم، میچ کے آخری لمحات میں ریفری کی جانب سے مراکش کو دی گئی ایک پنالٹی پر سینیگال کے بینچ نے احتجاجاً کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بلا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:مغربی ایشیا جنگ: سونے چاندی کی قیمت میں بھاری گراوٹ


 سادیو مانے نے مداخلت کر کے اپنے ساتھیوں کو واپس میدان میں لائے اور کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ مراکش کے ابراہیم ڈیاز پنالٹی پر گول نہ کر سکے اور سینیگال  فاتح قرار پایا۔ٹورنامنٹ کے دو ماہ بعد سی اے ایف کی اپیلز کمیٹی نے رولنگ دی ہے کہ سینیگال کا عارضی طور پر میدان چھوڑنا قوانین کی خلاف ورزی تھا، لہٰذا انہیں `ڈیفالٹ  قرار دے کر مراکش کو۰۔۳؍گول  سے فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔ چونکہ نتیجہ بدل دیا گیا ہے، اس لیے انفرادی اعزازات بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ سادیو مانے سے ایوارڈ واپس لے کر مراکش کے ابراہیم ڈیاز کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء: داسُن شَنَاکا، سَم کرن کی جگہ راجستھان رائلز کا حصہ بن گئے


سینیگال کی فٹبال فیڈریشن نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سینیگال نے ٹیم ٹرافی اور سادیو مانے کا انفرادی ایوارڈ واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سینیگال اس فیصلے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں چیلنج کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK