Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرتگالی اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد جم میں کرسٹیانو رونالڈو کی سخت ٹریننگ کا آغاز

Updated: March 23, 2026, 9:56 PM IST | Lisbon

پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کے حالیہ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کے باوجود اپنی فٹنیس پر کام تیز کر دیا ہے۔ ۴۱؍سالہ اسٹار فارورڈ نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹریننگ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے ان کی جلد میدان میں واپسی کے اشارے مل رہے ہیں۔

Cristiano Ronaldo.Photo:X
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر:ایکس

پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کے حالیہ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کے باوجود اپنی فٹنیس پر کام تیز کر دیا ہے۔ ۴۱؍سالہ اسٹار فارورڈ نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹریننگ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے ان کی جلد میدان میں واپسی کے اشارے مل رہے ہیں۔
رونالڈو کو ہیمسٹرنگ  انجری کے باعث میکسیکو اور امریکہ کے خلاف شیڈول دوستانہ میچوں کے لیے پرتگالی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔  رونالڈو ۲۸؍ فروری کو سعودی پرو لیگ میں النصر کی الفیحا کے خلاف جیت کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے میڈرڈ میں زیرِ علاج تھے اور اب انہوں نے جم میں اپنی انفرادی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔
پرتگال کے ہیڈ کوچ روبرٹو مارٹنیز نے رونالڈو کے مداحوں کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں شرکت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ’’کرسٹیانو کی انجری معمولی نوعیت کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ اس سیزن میں ان کی جسمانی حالت بہترین رہی ہے، اس لیے وہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے پلان کا لازمی حصہ ہیں۔‘‘


رونالڈو کی عدم موجودگی میں ریئل سوسیڈاڈ کے اسٹرائیکر گونزالو گیڈیس کو ۲۰۲۲ء کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپس بلایا گیا ہے۔ کوچ مارٹنیز کے مطابق گیڈیس کی حالیہ فارم شاندار ہے اور وہ ٹیم کو ایک مختلف جارحانہ انداز فراہم کر سکتے ہیں۔پرتگال اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز ۱۷؍ جون کو ہیوسٹن میں کرے گا۔ اگر رونالڈو اس میگا ایونٹ میں شرکت کرتے ہیں تو یہ ان کا ریکارڈ چھٹا ورلڈ کپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:ہارر فلموں میں مسلسل کام کرنا اعصابی نظام کے لیے چیلنج: کالکی کوچلن


سانیا ایشیائی بیچ گیمز ۲۰۲۶ء: ۱۷۹۰؍ کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق
۲۳؍مارچ چین کے خوبصورت ساحلی شہر سانیا میں منعقد ہونے والے ایشیائی بیچ گیمز ۲۰۲۶ء کے آغاز میں اب محض ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے پیر کے روز باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اس میگا ایونٹ میں ایشیا کے ۴۵؍ ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے۱۷۹۰؍ کھلاڑی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:۱۸؍سالہ طویل جدوجہد آنکھوں کے سامنے گھوم گئی:کوہلی


منتظمین کے مطابق،۲۰؍ مارچ تک کی رجسٹریشن کے بعد کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ان گیمز میں۱۴؍ کھیلوں کے ۱۵؍ ڈسپلن اور مجموعی طور پر۶۲؍ ایونٹس منعقد ہوں گے۔ خواتین کا بیچ فٹ بال  ایونٹ ٹیموں کی کم تعداد کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے، تاہم بقیہ تمام مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے بیچ ہینڈ بال  (۲۳۷؍ کھلاڑیوں کے ساتھ) سرفہرست ہے، جس کے بعد ڈریگن بوٹ، بیچ ایتھلیٹکس، جو جِتسو اور بیچ والی بال کا نمبر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK