Inquilab Logo

اولمپک میں جگہ بنانے کی پوری امید : ساکشی ملک

Updated: February 12, 2020, 10:44 AM IST | Agency | New Delhi

اولمپک تمغہ فاتح پہلوان ساکشی ملک بلا شبہ خراب فارم سے گزر رہی ہیں لیکن انہیں پوری امید ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپک کیلئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گی۔

ساکشی ملک ۔ تصویر : آئی این این
ساکشی ملک ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : اولمپک تمغہ فاتح پہلوان ساکشی  ملک بلا شبہ خراب فارم سے گزر رہی ہیں لیکن انہیں پوری امید ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپک کیلئے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گی۔ساکشی کو ایشیائی کشتی مقابلہ کے اعلان کے ساتھ ٹوکیو اولمپک کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملا ہے۔ چمپئن شپ اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں۱۸؍تا ۲۳؍ فروری کھیلی جائے گی۔ ساکشی کو حال ہی میں دو بار عالمی کیڈٹ چمپئن رہ چکی سونم مالک کے ہاتھوں۶۲؍ کلو گرام زمرے  میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا جو ایشیائی ورلڈ اولمپک كواليفائرس کا ٹرائیل  تھا۔اولمپک میڈلسٹ نے کہاکہ میں امید کرتی ہوں کہ مجھے ایک اور موقع ملے گا ٹرائیل  میں حصہ لینے کا، اگر میں کوالیفائی کر جاتی ہوں تو مجھے ۲؍ اور موقع ملیں گے جو ایشیائی ورلڈ اولمپک كواليفائرس اور ورلڈ اولمپک كواليفائرس ہے۔ یہ دو میرے لئے بہت ہی اہم مقابلےہیں۔انہوں نے کہاکہ میری ایشیائی مقابلہ کے لئے تیاریاں کافی زور شور سے جاری ہیں۔ میرا مقصد یہ ہے کہ میں ہر مقابلہ میں اپنی سب سے عمدہ کارکردگی کروں۔ میں اپنی تکنیک  پر بہت توجہ دے رہی ہوں اور اپنی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہتی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK