Inquilab Logo Happiest Places to Work

سیم بینٹ نے ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

Updated: September 11, 2020, 3:27 PM IST | Agency

آئرلینڈ کے سائیکل سوار سیم بینٹ نے ٹور ڈی فرانس ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا۱۰۷؍واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

 sam bennett. Picture:INN
سیم بینٹ۔ تصویر: آئی این این

 آئرلینڈ کے سائیکل سوار سیم بینٹ نے ٹور ڈی فرانس ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔  واضح رہے کہ سائیکلنگ کی دنیا کا میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا۱۰۷؍واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔  ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے ۱۶۸ء۵؍کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا جس کا ٹریک سیدھا تھا ۔ آئرش سائیکل سوار سیم بینٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ ۳؍گھنٹے ۳۵؍ منٹ اور ۲۲؍سیکنڈ میں طے کرکے دسواں مرحلہ جیت لیا۔ آسٹریلیا کے سائیکلسٹ کالیب ایوان نے مقابلے میں دوسری جبکہ سلواکیہ کے سائیکل سوار پیٹر ساگان نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے  تیسری پوزیشن حاصل کی۔  یلو جرسی پر سلوینیا کے پریموز روگلک کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث۲؍ ماہ کی تاخیر سےشروع ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK