Inquilab Logo

ثانیہ خاتون ڈبلز فائنل میں

Updated: January 18, 2020, 10:00 AM IST | Agency | Hobart

تجربہ کار ہندوستانی ٹینس خاتون کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو ہوبارٹ انٹرنیشنل کے خاتون ڈبلز فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

ثانیہ اور نادیہ ۔ تصویر : ٹویٹر
ثانیہ اور نادیہ ۔ تصویر : ٹویٹر

 ہوبارٹ : تجربہ کار ہندوستانی ٹینس خاتون کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو ہوبارٹ انٹرنیشنل کے خاتون ڈبلز فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
 ثانیہ اور یوکرین کی نادیہ كچینوك کی جوڑی نے خاتون ڈبلز سیمی فائنل میں سلووینیا کی تمارا جدانسیك اور چیک جمہوریہ کی ماری بجكووا کی جوڑی کو ایک گھنٹے۲۴؍ منٹ تک جاری  مقابلے میں۶۔۷، ۲۔۶؍سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔
 ۵؍ویں سیڈیافتہ ہند۔یوکرینی جوڑی کا اب خطاب کیلئے دوسری سیڈیافتہ چین کی شوائی پینگ اور شوائی جانگ سے مقابلہ ہوگا۔ چینی جوڑی کو بلجیم کی كرسٹن  فلپكس اور ایلیسن وان اتواك کے سیمی فائنل میچ سے ہٹنے پر واك اوور ملا تھا۔
 ثانیہ نے جیت کے بعد کہاکہ  مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے، خاص طور پر اپنے لئے کیونکہ میں بہت طویل وقت کے بعد کھیل رہی ہوں۔ میں نادیہ کے ساتھ فائنل کھیلنے پربلند حوصلہ   ہوں ۔ اگرچہ مجھے یقین ہے کہ ہم نے آج اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا لیکن ہم پھر بھی فائنل میں پہنچ سکے ہیں۔
 ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ماں بننے کی وجہ سے طویل عرصے تک کورٹ سے دور تھیں۔ ڈبلیوٹی اے  رینکنگ میں وہ۹۱؍ ہفتوں تک خاتون ڈبلز زمرے میں ٹاپ پر رہی تھیں۔ وہ۲۰۱۷ء میں چین اوپن کے سیمی فائنل کے بعد سے ٹینس سے دور تھیں۔ ثانیہ نے اپریل ۲۰۱۸ء میں بچے کی پیدائش کی وجہ  سے آرام  لیا تھا۔ سابق نمبر وَن خاتون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ کے نام ۶؍ ڈبلز گرینڈ سلیم درج ہیں۔ وہ۲۰۱۳ء میں سنگلز سے ریٹائرڈ ہو گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK