ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے لی ننگ چائنا ماسٹرس۲۰۲۵ء میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیزن کے اپنے دوسرے فائنل میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: September 20, 2025, 8:12 PM IST | New Delhi
ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے لی ننگ چائنا ماسٹرس۲۰۲۵ء میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیزن کے اپنے دوسرے فائنل میں جگہ بنا لی۔
ساتوِک سائیراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے لی ننگ چائنا ماسٹرس۲۰۲۵ء میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سیزن کے اپنے دوسرے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ہندوستانی جوڑی نے دوسری سیڈ یافتہ ملائیشیا کے ارون چیا اور سوہ ووئی یک کو صرف۴۱؍ منٹ میں سیدھے گیمز میں۱۷۔۲۱، ۱۴۔۲؍ سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کی۔
Smashbros storm into the finals! 🚀
— BAI Media (@BAI_Media) September 20, 2025
SatChi’s incredible run continues as they outclass the 2nd seed in straight games to seal their spot in the final. 🔥🏸 pic.twitter.com/13UTI2jdAa
پہلے گیم میں ابتدا میں اسکور۷۔۷؍ سے کافی سخت رہا، لیکن بعد میں سوہ-چیا نے برتری حاصل کرتے ہوئے اسکور۷۔۱۰؍ کر دیا تاہم، ساتوِک اور چراغ نے مسلسل تین پوائنٹس جیت کر اسکور۱۰۔۱۰؍ کر دیا، مگر چراغ کی سروس میں ایک غلطی نے مڈ ٹائم تک ملائیشیا کی ٹیم کو ایک پوائنٹ کی معمولی برتری دلا دی۔
یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان نے پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی
مڈ ٹائم کے بعد ساتوِک اور چراغ نے پہلے گیم میں دباؤ برقرار رکھا۔ انہوں نے۱۷؍ میں سے۱۱؍ پوائنٹس جیتے اور پہلا گیم ۴؍ پوائنٹس کے فرق سے۱۷۔۲۱؍ جیت لیا۔ اس وقفے کے بعد سے وہ نیٹ پر مضبوط پوزیشن میں رہے۔
دوسرے گیم میں ساتوِک-چراغ نے۲۔۸؍ کی برتری حاصل کر لی۔ اگرچہ سوہ اور چیا نے تھوڑا دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ساتوِک کی جارحیت نے ہندوستانی جوڑی کی برتری کو مضبوط بنائے رکھا اور وہ دوسرے گیم کے مڈ ٹائم تک۶۔۱۱؍ سے آگے رہے اور اس برتری کے ساتھ سیدھے گیمز میں فتح حاصل کی۔